سوشل میڈیا پر یہ افواہ اڑائی جارہی تھی کہ ’’کون بنے گا کروڑ پتی‘‘ (کے بی سی) میں امیتابھ بچن کی جگہ سلمان خان نظر آئیں گے۔ اب انکشاف کیا گیا ہے کہ شو کے اگلے سیزن میں سلمان خان کے آنے کی خبر صرف افواہ تھی۔
EPAPER
Updated: May 22, 2025, 10:14 PM IST | Mumbai
سوشل میڈیا پر یہ افواہ اڑائی جارہی تھی کہ ’’کون بنے گا کروڑ پتی‘‘ (کے بی سی) میں امیتابھ بچن کی جگہ سلمان خان نظر آئیں گے۔ اب انکشاف کیا گیا ہے کہ شو کے اگلے سیزن میں سلمان خان کے آنے کی خبر صرف افواہ تھی۔
قبل ازیں یہ کہا جارہا تھا کہ امیتابھ بچن ’’کون بنے گا کروڑ پتی‘‘ کے اگلے سیزن میں میزبانی کی خدمات انجام دیں گے کیونکہ وہ ۲۰۰۰ء میں سیریز کی شروعات ہونے کے بعد سےاب تک اس عہدے سے وابستہ ہیں۔ آج رپورٹ کیا گیاہے کہ ’’کون بنے گا کروڑ پتی‘‘(کے بی سی) میں امیتابھ بچن کی جگہ سلمان خان نظر آئیں گے۔‘‘
کون بنے گا کروڑ پتی میں سلمان خان کے آنے کی خبر صرف افواہ ہے
تاہم، انڈسٹری نے اس خبر کی تردید کی ہے اور اس طرح کی تبدیلوں سے انکار کیا ہے۔ مڈڈے کے ذرائع کے مطابق ’’ان افواہوں میں کوئی سچ نہیں ہے۔ انڈسٹری کے قابل اعتماد ذرائع نے یہ تصدیق کی ہے کہ ’’کون بنے گا کروڑ پتی‘‘ میں امیتابھ بچن کی جگہ سلمان خان کے نظر آنے میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔ قبل ازیں بالی ووڈ ہنگامہ نے رپورٹ کیا تھا کہ ’’ کون بنے گا کروڑ پتی‘‘ (کے بی سی) میں میزبان کی خدمات انجام دینے کیلئے سلمان خان سے بات چیت جاری تھی۔ یہ بھی رپورٹ کیا گیا ہے کہ سلمان خان نے ’’ذاتی وجوہات ‘‘ کی بناء پر ذمہ داری قبول کرنے سے انکار کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھئے: پنکج ترپاٹھی کی ہیرا پھیری ۳ میں پریش راول کا کردار ادا کرنے کے خبروں کی تردید
کون بنے گا کروڑ پتی (کے بی سی) کا اگلا سیزن
امیتابھ بچن نے گزشتہ سال کون بنے گا کروڑ پتی (کے بی سی) کا ۱۶؍ واں سیزن مکمل کیا ہے۔ امیتابھ بچن نے اپنے بلاگ پرلکھا کہ ’’کام اسے کرنے والے کی منزل ہوتا ہے اور اگلے سیزن کی تیاری شروع ہوگئی ہے اس لئے اگلا قدم رجسٹریشن کیلئے مدعو کرنا ہوسکتا ہے۔‘‘اسی ماہ امیتابھ بچن نے کون بنے گا کروڑ پتی کے اگلے سیزن میں بطور میزبان واپس آنے کی تصدیق بھی کی تھی۔