• Fri, 04 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

سوڈان میں ہیضہ اور سیلاب کے سبب اموات کی تعداد ۳۹۰؍ ہوگئی ہے: سرکاری ڈیٹا

Updated: September 09, 2024, 3:23 PM IST | Khartoum

سوڈان کی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ جنگ کے دوران سیلاب اور بارش سے متعلقہ حادثات میں اموات کی شرح ۲۰۵؍سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ ہیضہ سے ہلاک ہونےو الے شہریوں کی تعداد ۱۸۵؍ ہوگئی ہے۔ سوڈان میں ہیضہ کے ۲۶۸؍ نئے معاملات درج کئے گئے ہیں۔ خیال رہے کہ افریقی ملک میں ہیضہ کو وباء قرار دی اہے۔

WFP trucks can be seen in Sudan due to flooding. Photo: X
سوڈان میں سیلاب کی وجہ سے ڈبلیو ایف پی کے ٹرک دیکھے جاسکتے ہیں۔ تصویر: ایکس

سوڈان کی وزات صحت کے مطابق جنگ کے دوران سوڈان میں سیلاب اور بارش سے متعلقہ حادثات کے نتیجے میں اموات کی تعداد ۲۰۵؍ سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ ہیضہ سے ہلاک ہونے والے شہریوں کی تعداد ۱۸۵؍ ہے۔ وزارت نے اتوارکو اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ سوڈان میں ہیضہ کے ۲۶۸؍ نئے معاملات درج کئے گئے ہیںجن میں سوڈان کے شہر كسلا، القضارف اور نیل ریور میں ۶؍ اموات شامل ہیں۔ اس کے بعد سوڈان کی ۷؍ ریاستوں میں ہیضہ کے معاملات ۵؍ ہزار ۶۹۲؍ہوچکے ہیں جن میں ۱۸۵؍ اموات بھی شامل ہیں۔ ۱۲؍ اگست کو حکام نے ملک میں ہیضہ کو وباء قرار دیا تھا۔ اسی رپورٹ میںو زارت نے کہا ہے کہ سوڈان میں سیلاب اور بارش سے متعلقہ معاملات میں اموات کی تعداسد ۲۰۵؍ ہوچکی ہیں جبکہ ۸۸۶؍ افرادزخمی ہوئے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھئے: اردن کے ٹرک ڈرائیور کی فائرنگ، ۳؍اسرائیلی سیکوریٹی اہلکار ہلاک

وزارت نے اپنی رپورٹ میں نشاندہی کی ہے کہ جون سے لے کر تب تک سوڈان میں بارش سے متعلقہ معاملات اور سیلاب کے نتیجے میں ۲۶؍ ہزار گھر مکمل طور پر تباہ ہوچکےہیں جبکہ ۳۳؍ ہزار گھروں کوعارضی طو ر پر نقصان پہنچا ہے۔ انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن (آئی او ایم) نےاعلان کیا ہے کہ سوڈان کی ۱۸؍ ریاستوں میں سے ۱۵؍ ریاستوں میں سیلاب اور بارش کی وجہ سے ایک لاکھ ۷۲؍ ہزار سوڈان بے گھر ہوئے ہیں۔
 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK