• Sun, 08 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

سوڈان: عطیہ کی فراہمی نہیں بڑھی تو ہزاروں سوڈانی ہلاک ہو سکتے ہیں: آئی او ایم

Updated: August 13, 2024, 10:37 PM IST | Alfashir

انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن (آئی او ایم) نے دنیا بھر کے ممالک سے اپیل کی ہے کہ وہ جنگ زدہ سوڈان کیلئے اپنے عطیات میں اضافہ کریں، اس کے ساتھ ہی متنبہ کیا ہے کہ عطیہ فراہم کرنے میں اگر فعالیت کا مظاہرہ نہیں کیا گیا تو سوڈان میں ہزاروں جانیں ضائع ہونے کا خطرہ ہے۔

The International Organization for Migration (IOM) has appealed to countries around the world to increase their donations to war-torn Sudan, warning that inaction in providing donations risks losing thousands of lives in Sudan. Photo: X
سوڈانی باشندے مشکلات سے دوچار ہیں۔ تصویر: ایکس

انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن (آئی او ایم) نے دنیا بھر کے ممالک سے اپیل کی ہے کہ وہ جنگ زدہ سوڈان کیلئے اپنے عطیات میں اضافہ کریں۔ خیال رہے کہ سوڈان دنیا کے سب سے بڑے نقل مکانی کے بحران کا سامنا کر رہا ہے۔آئی اوایم نے خبردار کیا ہے کہ عطیہ فراہم کرنے میں غیر فعالی کی وجہ سے سوڈان میں ہزاروں جانیں ضائع ہونے کا خطرہ ہے۔اس ضمن میں محمد رفعت، جو آئی  اوایم  سوڈان مشن کی قیادت کررہے ہیں، نے بتایا کہ آئی اوایم کو سوڈانی باشندوں، جو آر ایس ایف اور سوڈانی فوج کے درمیان لڑائی کی وجہ سے تکلیفوں ،بھوک ، قحط اور بیماریوں کا سامنا کر رہے ہیں، کو فراہم کرنے کیلئے ضروری امداد کاصرف ۲۱؍ فیصد حصہ ہی فراہم ہوتا ہے۔ عالمی برداری ان کی مدد کیلئے کافی عطیہ فراہم نہیں کر رہی ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: رانی مکھرجی نے آسٹریلیائی پارلیمنٹ میں یش چوپڑا کا پہلا خصوصی ڈاک ٹکٹ لانچ کیا

انہوں نے مزید کہا کہ ’’عالمی سطح پر مشرکہ اور وسیع تر ردعمل کے بغیر سیکڑوں ہزاروں سوڈانی باشندوں کی جانیں ضائع ہوسکتی ہیں۔‘‘سوڈان میں پانچ افراد میں سے ایک شخص بے گھر ہو چکا ہے۔ آئی او ایم کے مطابق سوڈان میں ۷ء۱۰؍ ملین آبادی بے گھر ہو چکی ہےاور ۳ء۲؍ ملین سوڈانیوں نے محفوظ مقام کی تلاش میں سرحدیں عبورکر چکے ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK