بین الاقوامی تنظیم برائے مہاجرت نے اعلان کیا ہے کہ شمالی قردوفان ریاست کے شہروں البرہ اور اُم روابہ سے۱۲۰۵؍ افراد بے گھر ہوئے ہیں، جبکہ مزید۳۶۰؍ افراد جنوبی کوردوفان کے شہر العباسیہ اور دلامی سے نقل مکانی کر رہے ہیں۔ 
             
            
                                    
                
                                
                الفاشرکے پناہ گزیں کیمپ میں این آر سی کی رضاکار،خواتین سے بات کرتے ہوئے۔ تصویر: آئی این این                 
             
                         بین الاقوامی تنظیم برائے مہاجرت نے اعلان کیا ہے کہ شمالی قردوفان ریاست کے شہروں البرہ اور اُم روابہ سے۱۲۰۵؍ افراد بے گھر ہوئے ہیں، جبکہ مزید۳۶۰؍ افراد جنوبی کوردوفان کے شہر العباسیہ اور دلامی سے نقل مکانی کر رہے ہیں۔  اتوار کو ایک بیان میں  آئی او ایم نے کہا کہ ڈسپلیسمنٹ ٹریکنگ میٹرکس پروگرام کے تحت کام کرنے والی اس کی ٹیموں نے اندازہ لگایا ہے کہ شمالی کوردوفان سے بے گھر ہونے والوں میں سے۵۸۰؍  البرہ اور۶۲۵؍ اُم روابہ  چھوڑ چکے ہیں۔  رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ بے گھر افراد شمالی کوردوفان کے مختلف مقامات اور جنوبی سوڈان کی ریاست وائٹ نیل کے کئی قصبوں میں منتقل ہو گئے ہیں۔ تنظیم کے مطابق ، نقل مکانی کی تازہ ترین لہر شمالی کوردوفان میں سابقہ تحریکوں کے سلسلے کے بعد آئی ہے ، جہاں۲۶؍ سے۳۱؍ اکتوبر کے درمیان۳۶؍ہزار۶۲۵؍ افراد بے گھر ہوئے تھے۔  ایک علاحدہ بیان میں  آئی او ایم نے کہا کہ جنوبی قردوفان ریاست میں۳۶۰؍ افراد بے گھر ہوئے  جن میں سے۱۸۰؍ العباسیہ اور۱۸۰؍ دیلامی سے ہیں ، جو ریاست کے دوسرے علاقوں اور ریاست وائٹ نیل میں منتقل ہوگئے ہیں۔  جمعرات کے روز سوڈانی حکام نے شمالی کوردوفان میں زربہ الشیخ البرائی پر نیم فوجی ریپڈ سپورٹ فورسز (آر ایس ایف) کے ڈرون حملے میں ہلاکتوں کی اطلاع دی۔  دریں اثناء سوڈان ڈاکٹرز نیٹ ورک کا کہنا ہے کہ آر ایس ایف نے اسی ریاست کے قصبے اُم دام حاجی احمد میں۳۸؍ شہریوں کو ہلاک کیا۔ سوڈانی حکام کے مطابق پیر کے روز آر ایس ایف نے اُم دام حاجی احمد پر بھی حملہ کی جہاں عدم تحفظ کی وجہ سے تقریبا۱۸۵۰؍ افراد  نقل مکانی کر   گئے۔  آر ایس ایف نے حال ہی میں سوڈانی فوج کے ساتھ جنگ کے دوران  البرہ کا کنٹرول سنبھال لیا ہے لیکن شہریوں کو نشانہ بنانے کی تردید کی ہے۔ ۲۶؍ اکتوبر کو ، آر ایس ایف نے شمالی دارفور ریاست کے الفاشر شہر پر قبضہ کر لیا اور شہریوں کے خلاف قتل عام کا ارتکاب کیا ۔بدھ کو  بھی  آر ایس ایف کے لیڈر محمد ہمدان دگالو (ہیمیتی)  نے اعتراف کیا کہ ان کی افواج کی طرف سے الفاشر میں خلاف ورزیاں ہوئی ہیں۔