Inquilab Logo

دھاراوی واسیوں کے مسائل کے حل کی یقین دہانی کی بنیاد پرمہا وکاس اگھاڑی کے امیدوارکی حمایت

Updated: May 10, 2024, 2:01 PM IST | Saeed Ahmed Khan | Mumbai

پی ایم جی کالونی میںمیٹنگ کے بعد آج دادر سینا بھون میں میٹنگ بلائی گئی ہے۔

Participants discussing in a meeting held at PMG Colony, Dharavi. Image: Revolution
دھاراوی کی پی ایم جی کالونی میں منعقدہ میٹنگ میں شرکاء تبادلہ خیال کرتے ہوئے۔ تصویر: انقلاب

 دھاراوی واسیوں کے مسائل کے حل کی یقین دہانی کی بنیاد پرمہا وکاس اگھاڑی (انڈیا الائنس) کے امیدوار انل دیسائی کی حمایت کا اعلان کیا گیا ہے۔ 
اس تعلق سے ۹؍مئی کو پہلے پی ایم جی کالونی میں میٹنگ بلائی گئی تھی اس کے بعد جمعہ ۱۰؍ مئی کو دادر سینا بھون میں میٹنگ بلائی گئی ہے۔ اس میں اڈانی ہٹاؤ دھاراوی بچاؤ مہم چلانے والے تمام عہدیداران، کارکنان اور الگ الگ تنظیموں و جماعتوں کے نمائندے موجود رہیں گے۔ اس میں اہم مطالبات یہ ہیں کہ اگر انڈیا الائنس کی حکومت بنتی ہے تو اڈانی کو دیا گیا ٹھیکہ رد کیا جائے اور ری ڈیولپمنٹ ایم ایم آر ڈی اے یا مہاڈا سے کرایا جائے، دھاراوی واسیوں کو ملنڈکچرا ڈمپنگ گراؤنڈ پر یا نمک سازی والی زمینوں پر بھیجنے کا فیصلہ واپس لیا جائے، تمام دھاراوی واسیوں کو۵۰۰؍ مربع فٹ کا مینٹیننس فری مکان دیا جائے، دھاراوی میں ہی اقتصادی زون بنایا جائے، کارخانے اور تجارت کے لئے مواقع فراہم کرائے جائیں۔

یہ بھی پڑھئے: ووٹر سلپ کی تقسیم شروع، کئی شکایتیں سامنے آئیں

ان مطالبات پر اتفاق ہونے کے بعد پوری قوت سے انل دیسائی کی نہ صرف حمایت کا اعلان کیا جائے گا بلکہ ان کی جاری الیکشن مہم کوتقویت بھی دی جائے گی۔ پی ایم جی کالونی میں ہونے والی میٹنگ میں شیوسینا کے سابق رکن اسمبلی بابو راؤ مانے، شیتکری کامگار پکش لیڈر ایڈوکیٹ راجیندر کورڈے، نصیر الحق، این سی پی شردپوار گروپ کے رکن الیش گاجا کوش، ونچت بہوجن اگھاڑی کے انیل کسارے، سماج وادی پارٹی کے اشفاق خان، بہوجن سماج پارٹی کے رکن شیام لال جیسوار اور عام آدمی پارٹی کے مقامی لیڈر ایوب خا ن وغیرہ موجود تھے۔ 

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK