Inquilab Logo Happiest Places to Work

پنجاب حکومت پرالی جلانے کے عمل کو روکنے کیلئے کارروائی کرے: سپریم کورٹ

Updated: November 21, 2023, 2:09 PM IST | New Delhi

آج سپریم کورٹ نے سماعت کے دوران دہلی اور پنجاب حکومتوں کو آڑے ہاتھوں لیا۔ سپریم کورٹ کی بینچ نے پنجاب حکومت کو پرالی جلانے کے عمل کو روکنے کیلئے کارروائی کا حکم دیا ہے جبکہ دہلی حکومت کو سختی سے آر ٹی ایس ایس کا فنڈ چکانے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ آپ نے ہمارے حکم کی تعمیل نہیں کی۔ ہمارے پاس دوسرا کوئی راستہ نہیں ہے۔ ہمیں معمولی سمجھنے کی کوشش نہ کریں۔

supreme court. photo: INN
سپریم کورٹ۔ تصویر: آئی این این

سپریم کورٹ نے آج پنجاب اور دہلی حکومتوں کوآڑے ہاتھوں لیا ہے اور سابق حکومت سے کسانوں کو مدد کی پیشکش کی ہے۔ خیال رہے کہ سپریم کورٹ دہلی کی آلودہ ہوا کے تعلق سے بہت سے درخواستوں پر سماعت کر رہا ہے۔ اس ضمن میں جسٹس ایس کے کاؤل اور جسٹس ایس دھولیا کی بینچ نے دہلی اور پنجاب حکومتوں کو حکم دیا ہے کہ وہ زراعتی باقیات کو جلانے کے عمل کو روکنےکے خلا ف کارروائی شروع کرے جس نے دہلی کی ہوا کے معیار کو انتہائی خراب کر دیا ہے۔کورٹ نے دونوں ریاستوں سے کہا ہے کہ ۶؍ سال میں یہ سب سے زیادہ آلودہ نومبر تھا۔ اس کی وجہ جانی جانی چاہئے اور اسے قابو کرنا آپ کی ذمہ داری ہے۔
کورٹ نے دہلی میرٹ آر ٹی ایس ایس کے فنڈ میںتاخیر کرنے کیلئے دہلی حکومت کی سرزنش کی ہے اور حکم دیا ہے کہ اشتہارات پرجتنے فنڈ خرچ کئے گئے ہیں آپ حکومت جلد از جلد انہیں منتقل کرے۔
کورٹ نے دہلی حکومت کی سخت سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے ہمارے حکم کی تعمیل نہیں کی ہے۔ ہمارے پاس دوسرا کوئی راستہ نہیں ہے۔ آپ ہمیں معمولی نہیں سمجھ سکتے۔
خیال رہے کہ جولائی میں دہلی حکومت کے یہ کہنے کے بعد کہ وہ شہر کو پڑوسی ریاستوں سے جوڑنے والے ریلوے نیٹ ورک کیلئے شراکت داری نہیں کرے گااور اس سے گاڑیوں کا ٹریفک کم ہونے کے امکانات تھے،سپریم کورٹ نے دہلی حکومت پر سخت تنقیدیں کی تھیں۔
دہلی حکومت نے فنڈ میں اپنے شیئر فراہم کرنے سے ، جن کی قیمت ۴۱۵؍ کروڑ روپے تھی، انکار کر دیا تھا جس کے بعد کورٹ نے دہلی حکومت کو حکم دیا تھا کہ وہ پچھلے ۳؍ سال میں اشتہارات پر خرچ کئے گئے فنڈز کو ریکارڈ پر رکھنے کا حکم دیا تھا۔کورٹ نے آپ کے اقتدار والی دہلی حکومت کو تنبیہ کی تھی کہ’’اگر دہلی حکومت نے ایک ہفتے کےاندر آر آر ٹی ایس کا فنڈ نہیں چکایا تو یہ فنڈ حکومت کے اشتہارات کیلئے مخصوص رقم سے چکایا جائے گا۔
کورٹ نے پنجاب کے کسانوں کے تعلق سے ، جو دوبارہ زراعت کی باقیات یا فصل کی باقیات کو جلانے کے عمل میں اضافہ کرنے کی کوشش کر رہےہیں ، کہا کہ کسانوں کو ویلن بنایا جا رہا ہے اور ان کی بات نہیں سنی جا رہی ہے۔ہو سکتا ہے کسان کے پاس پرالی جلانے کی کوئی وجہ ہو۔
خیال رہے کہ یہ پہلی مرتبہ نہیں ہے جب سپریم کورٹ نے کسانوں کو نشانہ بنایا ہےجنہیں چاروں جانب سے ہوا کو آلودہ کرنے کی وجہ سمجھا جا رہا ہے۔اب تک انہیں سماعت میں پیش نہیں کیا گیا ہے۔
عدالت نے یہ تجویز بھی پیش کی ہے کہ حکومت پنجاب کسانوں کو فصلوں کے باقیات کو نہ جلانے کیلئے مراعات پیش کرے۔ کورٹ نے اس تعلق سے کہا کہ انہیں کسانوں کو مراعات پیش کرنے کے تعلق سے ہریانہ سے سیکھنے کی ضرورت ہے۔
کورٹ نے کسانوں کے تعلق سے مزید کہا کہ ایک مسئلہ یہ بھی ہےکہ جو لوگ باقیات کو جلاتے ہیں وہ یہاں نہیں آ سکتے( عدالت میں نہیں پیش کئے جا سکتے)۔ ہم یہ سمجھتے ہیں کہ جس کے پاس کافی زمینیں ہیں وہ بھی یہاں نہیں آ سکتے ہیں۔
کورٹ نے پنجاب حکومت سے کہا کہ جن کے پاس کم زمینیں ہیں وہ بھی پرالی جلانے کے عمل میں ملوث ہیں۔ا سلئے حکومت غریب کسانوں کیلئے مشینری کیلئے ۱۰۰؍ فیصد فنڈ کر سکتی ہے۔ جو حکومت کوکرنا چاہئے کیونکہ یہ اس کی ذمہ داری ہے۔پھر حکومت وہ پروڈکٹ لے کر اسے بیچ سکتی ہے۔
خیال رہے کہ ہر سردی میںدہلی اور اس کے اطراف ریاستوں کا ہوا کا معیار انتہائی خراب ہو جاتا ہےجس کے سبب صحت کے کئی مسائل درپیش آتے ہیں۔ حکومتی ڈیٹا کے مطابق آج دہلی کا ایئر کوالیٹی انڈیکس ۳۲۳؍ تھا جس کا معنی ہوا کے معیار کا انتہائی خراب ہونا ہے۔
دہلی کے ہوا کے معیار کے خراب ہونے کی کئی وجوہات ہیں جن میں ٹریفک، پٹاخے جلانااور شہر میں تعمیرات کےکئی پروجیکٹ وغیرہ۔ پیر کو پنجاب میں ۶۳۴؍ پرالی جلانے کے واقعات درج کئے گئے تھے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK