آمدنی سے زیادہ اثاثہ کیس میں جانچ ایجنسیوں کو رپورٹ دینے سے بھی منع کیا۔
EPAPER
Updated: August 18, 2026, 10:21 AM IST | Agency | New Delhi
آمدنی سے زیادہ اثاثہ کیس میں جانچ ایجنسیوں کو رپورٹ دینے سے بھی منع کیا۔
سپریم کورٹ نے الٰہ آباد ہائی کورٹ میں آر ایس ایس لیڈر کے ذریعہ دائر کی گئی اس عرضی پرسماعت روک دی ہے جس میں راہل گاندھی پر آمدنی سے زیادہ اثاثہ کا الزام عائد کیاگیاہے۔ عرضی گزار نے اپوزیشن لیڈر کے پاس آمدنی سے زائد اثاثہ ہونے کا الزام عائد کرتے ہوئے اس کی سی بی آئی اور ای ڈی جانچ کا مطالبہ کیا تھا جس پر الٰہ آباد ہائی کورٹ نے مذکورہ ایجنسیوں کو الزامات کی تصدیق کی ہدایت دی تھی۔
یہ بھی پڑھئے: اساتذہ کی کمی کیخلاف لکھنؤ میں طالبات سڑک پر اُتریں
چیف جسٹس سوریہ کانت کی بنچ نے راہل گاندھی کی عرضی پر سماعت کرتے ہوئے سی بی آئی اور ای ڈی کو اس معاملہ میں الٰہ آباد ہائی کورٹ کوکسی طرح کی رپورٹ پیش کرنے سے روک دیا۔ بنچ نے ہائی کورٹ میں کارروائی اگلے حکم تک ملتوی رکھنے کی ہدایت دی۔ راہل گاندھی کی پیروی سینئر وکیل کپل سبل پیش نے کی اور مقدمہ کو انتقامی کی کارروائی قرار دیا۔ انہوںنے راہل گاندھی کے خلاف الہ آباد ہائی کورٹ میں عرضی دائر کرنے والے شخص کی حیثیت پر بھی سوال اٹھایا اور نشاندہی کی کہ یہ شخص راہل گاندھی کے خلاف بار بار اپیلیں دائر کررہاہے۔اس نے ہائی کورٹ میں اس سچائی کو بھی چھپایا کہ وہ آر ایس ایس کا کارکن ہے اور ہائی کورٹ کے ایک حکم میں اس کی سرزنش بھی کی جاچکی ہے۔