گجرات کے سورت میں صرف ۴؍ گھنٹے کے دوران۴؍ انچ بارش ریکا رڈ کی گئی جس کے بعد شہر کے کئی علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی۔
EPAPER
Updated: July 24, 2026, 10:21 AM IST | Surat
گجرات کے سورت میں صرف ۴؍ گھنٹے کے دوران۴؍ انچ بارش ریکا رڈ کی گئی جس کے بعد شہر کے کئی علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی۔
گجرات کے سورت میں صرف ۴؍ گھنٹے کے دوران۴؍ انچ بارش ریکا رڈ کی گئی جس کے بعد شہر کے کئی علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی۔ بھیداول اور سیماڈا ندیاں ابل پڑی ہیں جبکہ دیگر ندیاں بھی خطرناک سطح پر بہہ رہی ہیں۔ انتظامیہ نے اب تک۲۲۴۴؍ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا ہے۔ گجرات کے ۳؍ اضلاع میں ریڈ،۱۱؍ اضلاع میں اورینج اور۱۰؍ اضلاع میں یلو الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ہندوستانی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کی جانب سے سورت کیلئے ریڈ الرٹ جاری کیے جانے کے بعد بدھ کو شہر میں بڑے پیمانے پر ہنگامی اقدامات شروع کر دئیے گئے تھے۔ مسلسل موسلا دھار بارش کے باعث انتظامیہ نے حساس اور نشیبی علاقوں میں رہنے والوںاور طلبہ کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کا عمل شروع کیا۔ سورت میونسپل کارپوریشن (ایس ایم سی) اور ضلعی انتظامیہ نے جنگی بنیادوں پر راحت اور بچاؤ کا کام شروع کرتے ہوئے۱۰۰؍ سے زائد افراد کو مخصوص ریلیف سینٹروں میں منتقل کیا تاکہ کسی بھی جانی نقصان کو روکا جا سکے۔سب سے بڑے انخلا کے آپریشنز میں سے ایک سورت کے ایسٹ زون-بی میں واقع آدرش ریسیڈنشل اسکول میں انجام دیا گیا، جہاں انتظامیہ نے کیمپس میں موجود تمام۱۰۰؍ افراد کو بحفاظت قریب ترین ایس ایم سی ریلیف سینٹر منتقل کیا۔کئی سڑکیں بند ہوگئیں۔ سورت ممبئی ریل سروس بھی روک دی گئی ہے۔