Inquilab Logo Happiest Places to Work

سڈنی فائرنگ واقعہ: سابق انگلش کپتان مائیکل وان بھی بال بال بچے!

Updated: December 16, 2025, 11:10 AM IST | Agency | Sydney

وہ ایک ریسٹورینٹ میں رُکے رہےجو جائے واردات سے کچھ ۳۰۰؍ یارڈ کی دوری پر تھا، حالات نارمل ہونے تک وہ ہوٹل سےباہر نہیںن کلے۔

Former England captain Michael Vaughan. Picture: INN
انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان۔ تصویر: آئی این این
سڈنی(ایجنسی): سڈنی فائرنگ واقعہ میں انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مائیکل وان بھی نشانہ بننے سے بچے ۔ اس واقعے کے دوران وہ بونڈی بیچ پرایک ریسٹورینٹ میں پھنس گئے تھے۔ آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے مشہور بونڈی ساحل پر گزشتہ روز دہشت گردی کی ایک واردات میں ملزموں کی فائرنگ میں۱۶؍ افراد ہلاک جب کہ۴۰؍ زخمی ہوئے تھے۔ جب یہ ہولناک واردات ہوئی تو اس وقت انگلش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان۵۲؍ سالہ مائیکل وان بھی قریب ہی موجود تھے ۔وہ ایک ریسٹورینٹ میں رُکے رہےجو جائے واردات سے کچھ ۳۰۰؍ یارڈ کی دوری پر تھا۔ ان کے ساتھ ان کی اہلیہ، خواہر نسبتی ، ۲؍ بیٹیاں اورایک دوست موجود تھا۔ انہوںنے بتایا کہ انہوں نے فائرنگ کی آواز کو پہلے کچھ آتش بازی سمجھا تھا لیکن ان کے باؤنسرنے انہیںکمرے میںجانے کی صلاح دی ۔
مائیکل وان پر کیا گزری۔ انہوں نے اس خونیں حملے کی خوفناک تفصیلات ایکس پر شیئر کیں ۔ سابق انگلش کپتان نے بتایا کہ جس وقت بونڈی بیچ پر دہشت گردانہ حملہ ہوا اس وقت وہ سڈنی میں جائے واردات کے قریب ہی واقع ہوٹل میں موجود تھے۔ وان کے مطابق ’’ایشز سیریز کے سلسلے میں اگلے ہفتہ ایڈیلیڈ میں ہونے والے میچ کے حوالے سے تیاریوں کو میں حتمی شکل دے رہا تھا کہ میری زندگی کا یہ دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا۔ ‘‘انہوں نے لکھا ’’ فائرنگ کے واقعہ کے بعد میں نے خود کو ہوٹل میں بند کرلیا تھا اوراس وقت سخت خوفزدہ تھا۔ جب تک حالات نارمل نہیں ہوئے، میں وہاں سے باہر نہیں آیا۔ حالات نارمل ہونے کے بعد ہم بحفاظت گھر پہنچے۔‘‘ سابق انگلش کپتان نے اپنے بیان میں آسٹریلیائی پولیس کی ایمرجنسی سروس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بر وقت وہاں پہنچ کر دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی اور بڑے نقصان سے بچایا۔انہوں نے مزیدکہا ’’ میں بونڈی اور بالخصوص سڈنی کواپنے دوسرے گھر کی طرح دیکھتا ہوں۔آسٹریلیا ایک شاندار ملک ہےاورمیں اسے دنیا کا محفوظ ترین ملک تصور کرتا ہوں۔

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK