Inquilab Logo Happiest Places to Work

دھولیہ کے سید افتخار قومی سطح کے پولیس بیڈمنٹن کلسٹر مقابلوں کیلئے لکھنؤ روانہ

Updated: May 10, 2026, 10:32 AM IST | Ismaeel Shad | Dhule

انسپکٹر کے عہدے پر فائزافتخار سید کو سانگلی میں ریاستی سطح کے مقابلوں میں نمایاںکارکردگی کے بعد قومی سطح کے مقابلوں کیلئے منتخب کیا گیا۔

Inspector Iftikhar Syed. Photo: INN
انسپکٹر افتخار سید۔ تصویر: آئی این این

دھولیہ تعلقہ پولیس اسٹیشن کے انسپکٹر افتخار سید جرائم کے خلاف لڑائی کے علاوہ کھیل کود کے مقابلوں میں بھی ماہر ہیں۔ اسی کا نتیجہ ہے کہ انہیں قومی سطح پر منعقد ہونے والے پولیس بیڈمنٹن کلسٹر مقابلوںمیں مہاراشٹر کی نمائندگی کرنے کیلئے لکھنؤ روانہ کیا گیا ہے۔ 

یاد رہے کہ ہر سال قومی سطح پر پولیس بیڈمنٹن کلسٹر مقابلے منعقد کئے جاتے ہیں جن میں ٹینس ، ٹیبل ٹینس اور بیڈمنٹن یعنی بیڈمنٹن سے کھیلے جانے والے ہر طرح کے مقابلے ہوتے ہیں۔ ان مقابلوں میں ملک بھر کے پولیس افسران اور اہلکار حصہ لیتے ہیں۔ افتخار سید اس ٹورنامنٹ میں ٹیبل ٹینس مقابلوں کیلئے مہاراشٹر کی نمائندگی کریں گے۔ اس کیلئے ریاستی سطح پرہونے والے مقابلوں میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کو منتخب کیا جاتا ہے۔ افتخار سید نےگزشتہ ماہ سانگلی میں منعقد ہونے والے ٹیبل ٹینس مقابلے میں ریاست کے چوٹی کے کھلاڑیوں کو شکست دے کر قومی ٹیم میں اپنا نام درج کروایا۔ وہ ۹؍ تا ۱۴؍ مئی لکھنؤ میں ہونے والے قومی سطح کے مقابلوں میں حصہ لینے کیلئے روانہ ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: مذہبی تعلیم دینے والے اداروں کیخلاف پٹیشن پر کل سپریم کورٹ میں شنوائی

         افتخار سید اپنی ۲۳؍ سالہ پولیس سروس میں مختلف حساس اور اہم مقامات پر خدمات انجام دی ہیں۔ وہ ناگپور، گڈچرولی، تھانے شہر، ناسک، جلگاؤں اور دھولیہ جیسے شہروں میں تعینات رہے۔محکمۂ پولیس کی حساس اور پُر تکا ن ذمہ داریوں کےباوجود انھوں نے کھیلوں سے اپنی رغبت کم نہیں ہونے دی۔ باقاعدہ مشق، فٹ نس اور لگن کی بنا پر وہ آج بھی ریاستی اور قومی سطح پرمقابلوں میں شرکت کرتے ہیں۔

     افتخار سید کے والد مظفر علی سید نے انقلاب کو بتایا کہ افتخار سید کو بچپن ہی سے کھیلوں کا شوق تھا۔ اپنی اسکول اور کالج کے زمانے میں افتخار نے والی بال اور ٹیبل ٹینس دونوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا اورایک شاندار کھلاڑی کے طور پر شہرت حاصل کی۔ ٹیبل ٹینس میں اس کی رفتار، درستگی اور اسٹریٹجک گیم پلے نے اسے مسلسل شہرت دی۔ اسی وجہ سے افتخار نے آج قومی سطح کے مقابلے کیلئے کوالیفائی کیا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: بنگال میں بی جے پی کی پہلی حکومت قائم، بھگوا خیمہ سرشار

        خو د افتخار سید کہتے ہیں کہ انہیں کھیل کے میدان میں تحریک بنیادی طور پر اپنے خاندان سے حاصل ہوئی۔ وہ دھولیہ ڈ سٹرکٹ کبڈی ایسوسی ایشن کے سیکریٹری مظفر علی سید کے بیٹے ہیں۔ کھیل کود کے ماحول میں پروان چڑھنے والے افتخار کو بچپن ہی سے ایتھلیٹ بننے کا شوق تھا۔ کالج کے دنوں میں بڑے شوق سے وہ کھیل کود کے مقابلوں میں حصہ لیتے تھے۔ اس کا سلسلہ پولیس میں بھرتی ہونے کے بعد بھی جاری رہا۔ ان کے بھائی، ڈاکٹر محمد علی سید آرسی پٹیل کالج شیرپور میں بطور پروفیسر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ افتخار سید کو اپنے والد اور بڑے بھائی سے مسلسل حوصلہ افزائی اور حمایت ملتی رہی۔ اس شاندار کامیابی پر افتخار سید کو سپرنٹنڈنٹ آف پولیس چندرکانت کھانڈوی (پولیس ٹریننگ سینٹر، دھولیہ)، پولیس انسپکٹر راہل پھولا ، رکن اسمبلی امریش پٹیل، سابق رکن اسمبلی راج وردھن کدم بانڈے، بھوپیش پٹیل، کےہمراہ تمام پولیس افسران نےمبارک باد دی ہے اورنیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK