Inquilab Logo

شام: ہومس پراسرائیلی ہوائی حملہ میں کئی شہری ہلاک، متعدد زخمی

Updated: February 07, 2024, 4:56 PM IST | Inquilab News Network | Damascus

شام میں ’’دہشت گردی‘‘ کے دعوے کی بنیاد پر اسرائیل اکثر حملے کرتا رہتا ہے۔ تاہم، اس کی ذمہ داری شاذ و نادر ہی قبول کرتا ہے۔ بدھ کو اسرائیلی حملوں میں شام کے کئی شہری ہلاک ہوئے ہیں جبکہ متعدد زخمی ہیں۔ لیکن اسرائیل نے اب تک اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

Many civilians were killed in an Israeli airstrike on Homs. Photo: INN
ہومس پراسرائیلی ہوائی حملہ میں کئی شہری ہلاک۔ تصویر : آئی این این

شام کے فوجی ذرائع کا کہنا ہے کہ بدھ کو مرکزی شہر ہومس اور اطراف کے علاقوں پراسرائیلی ہوائی حملہ کے نتیجے میں کئی شہریوں کی ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ اس کے علاوہ بڑی تعداد میں شہری زخمی ہوئے ہیں۔ اس ضمن میں فوری طور پر اسرائیل کی جانب سے کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا ہے۔ 
شام کی خبر رساں ایجنسی ’’سانا‘‘ نے غیر شناخت شدہ فوجی حکام سے حوالے سے بغیر کوئی تفصیل بتائے یہ خبر دی کہ منگل دیر رات اسرائیل کی جانب سے کئے گئے حملے کے نتیجے میں عوامی اور ذاتی دونوں املاک کو نقصان پہنچا ہے۔ اطلاعات کے مطابق اسرائیل نے لبنان کے ساحلی شہرتریپولی کے قریب بحیرۂ روم سے شام کے شہر اور اطراف میں بمباری کی۔ 
حماس اور اسرائیل کے مابین جنگ اور اردن میں شام کی سرحد کے قریب ۲۸ ؍ جنوری کے ڈرون حملہ جس کے نتیجے میں ۳؍ امریکی فوجی ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے تھے، اسی دوران اس حملے کے نتیجے میں پورے مشرق وسطیٰ میں کشیدگی میں اضافہ ہو گیا ہے۔ 
شام کے ایف ایم ریڈیو اسٹیشن کا کہنا ہے کہ الملاب کے پڑوس اور حمرا اسٹریٹ پر حملہ ہوا۔ اسرائیل نے الویر میں کھیتوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں آگ لگ گئی لیکن کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ 
برطانیہ میں حزب اختلاف کے حامی جنگ کے نگراں سیرین آبزر ویٹری فار ہیومن رائٹ نے بتایا کہ اس حملے میں ۶؍ شہری ہلاک ہو گئے جن میں ایک خاتون ایک بچہ اور ساتھ ہی لبنان کے مسلح گروہ حزب اللہ کے دو جنگجو شامل ہیں۔ یہ ساری ہلاکتیں حمرا اسٹریٹ پر ایک عمارت کو خصوصی طور پر نشانہ بنانے کے نتیجے میں ہوئیں۔ آبزرویٹری نے مزید بتایا کہ تلاشی مہم جاری ہے۔ اس نے بتایا کہ ہومس شہر اور اس کے نواح میں جہاں حزب اللہ ہے کم از کم ۹؍دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں ۔ 
واضح رہے کہ حالیہ بر سوں میں اسرائیل نے جنگ زدہ شام میں حکومت کے زیر انتظام علاقوں میں سیکڑوں ہوائی حملے کئے ہیں۔ حالانکہ اسرائیل شاذ و نادر ہی ان حملوں کی ذمہ داری قبول کرتا ہے لیکن اس کا کہنا ہے کہ اس نے ایران کی حمایت یافتہ جنگجو گروپ جیسے حزب اللہ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے جس نے شام کے صدر بشر الاسد کی فوج کی حمایت میں اپنے ہزاروں جنگجوؤں کو روانہ کیا ہے۔ اس کے علاوہ اسرائیل نے کئی مرتبہ شام میں ایران کی ریولیشنری گارڈ کے اعلیٰ عہدیدار سمیت دیگر ارکان کو بھی نشانہ بنایا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK