Updated: February 08, 2026, 8:04 PM IST
| Mumbai
ہندوستان نے ہفتے کے روز وانکھیڈے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں یو ایس اے کو۲۹؍ رنز سے شکست دے کر آئی سی سی مینز ٹی۲۰؍ورلڈ کپ کا آغاز فتح کے ساتھ کیا۔ تاہم یہ جیت ہندوستان کے لیے آسان نہیں رہی اور میچ کے دوران کچھ وقت کے لیے ٹیم مشکل میں بھی دکھائی دی۔
سوریہ کمار۔ تصویر:پی ٹی آئی
ہندوستان نے ہفتے کے روز وانکھیڈے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں یو ایس اے کو۲۹؍ رنز سے شکست دے کر آئی سی سی مینز ٹی۲۰؍ورلڈ کپ کا آغاز فتح کے ساتھ کیا۔ تاہم یہ جیت ہندوستان کے لیے آسان نہیں رہی اور میچ کے دوران کچھ وقت کے لیے ٹیم مشکل میں بھی دکھائی دی۔ کپتان سوریہ کمار یادو کی شاندار ناٹ آؤٹ ۸۴؍ رنز کی اننگز اور آخری لمحات میں ٹیم میں شامل ہونے والے محمد سراج کی بہترین بولنگ (۳؍ وکٹ لے کر۲۹؍ رنز دیئے) کی بدولت ہندوستان اپنے گھریلو ٹورنامنٹ کا پہلا میچ جیتنے میں کامیاب رہا۔
میچ سے پہلے ہی ہندوستان پر دباؤ تھا، کیونکہ آل راؤنڈر ہرشیت رانا چوٹ کی وجہ سے باہر ہو گئے تھے اور فاسٹ بولر جسپریت بمراہ بیماری کی وجہ سے کھیل نہیں پائے۔ ہندوستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ایسی پچ پر آغاز کیا جہاں گیند میں حرکت اور گرفت تھی۔ اس کا اثر یہ ہوا کہ ہندوستان کی ٹیم ۷۷؍ رنز پر ۶؍ وکٹ گنوا چکی تھی۔ یو ایس اے کی طرف سے شیڈلی وین شالک وک نے اچھی بولنگ کی اور ہندوستان کا اسکور کافی کم لگنے لگا۔
اس کے بعد کپتان سوریہ کمار یادو نے ذمہ داری سنبھالی۔ سوریہ کمار نے کپتان کے طور پر اپنے پہلے ٹی۲۰؍ ورلڈ کپ میچ میں قیادت کی۔ انہوں نے چاروں سمتوں میں شاٹس کھیلے اور۴۹؍ گیندوں پر۱۰؍ چوکے اور ۴؍ چھکے لگا کر ۸۴؍ رنز بنائے۔ اکشر پٹیل کے ساتھ مل کر انہوں نے اننگز کو سنبھالا اور ہندوستان کا اسکور۹؍وکٹ پر ۱۶۱؍رن تک پہنچا، جو کہ قابل احترام سمجھا جا سکتا تھا۔
اس کے بعد بولنگ میں محمد سراج نے شروع میں ہی دو وکٹ لے کر ٹیم کو مضبوطی دی۔ انہیں عرشدپ سنگھ اور اکشر پٹیل کا اچھا ساتھ ملا، جنہوں نے دو دو وکٹیں حاصل کئے۔ یو ایس اے کی ٹیم ۱۳؍ رنز پر۳؍ وکٹیں گن بیٹھی۔ تاہم سنجے کرشن مورتی اور ملند کمار نے ۵۸؍ رنز کی شراکت قائم کر کے میچ کو کچھ دیر کے لیے دلچسپ بنا دیا۔
کرشن مورتی (۳۷؍ رنز) اور شبھم رنجن (۳۷؍ رنز) نے مزاحمت دکھائی، لیکن ہندوستان کے تجربہ کار بولرس نے آخر میں میچ پر مکمل کنٹرول حاصل کر لیا۔ آخری اوورز میں سراج اور عرشدپ نے دوبارہ وکٹیں حاصل کیں اور یو ایس اے کی ٹیم ۹؍وکٹ ۱۳۲؍رن تک محدود رہی۔ یہاں ہندوستان بمقابلہ یو ایس اے میچ کے تمام اہم ریکارڈ درج کیے گئے ہیں:
یہ بھی پڑھئےَ:قسمت، محنت اور موقع جب ایک ساتھ آ جائیں تو ہیرو راتوں رات جنم لیتے ہیں
ابھیشیک شرما کوئی رنز نہیں بنا سکے۔ یہ ان کے کیریئر کا چوتھا ڈک رہا۔ پچھلے پانچ میچوں میں یہ ابھیشیک شرما کا تیسرا گولڈن ڈک تھا۔ سوریہ کمار یادو ٹی۲۰؍ انٹرنیشنل میں کپتان کے طور پر ۱۰۰۰؍ سے زیادہ رنز بنانے والے چوتھے ہندوستانی کھلاڑی بن گئے۔ روہت شرما (۱۹۰۵)، وراٹ کوہلی (۱۵۷۰) اور ایم ایس دھونی (۱۱۱۲) دیگر کھلاڑی ہیں۔ یہ کپتان کے طور پر سوریہ کمار یادو کا سب سے بڑا اسکور ہے۔ ان کا پچھلا بہترین اسکور ۲۰۲۲ء میں پرتھ میں جنوبی افریقہ کے خلاف ۶۸؍ رنز تھا۔
یہ بھی پڑھئے:’او رومیو‘ کی ریلیز کا راستہ صاف، عدالت نے درخواست مسترد کر دی
سوریہ کمار یادو کا ناٹ آؤٹ ۸۴؍ رنز ٹی۲۰؍ورلڈ کپ ڈیبیو میں کپتان کے ذریعہ بنایا گیا دوسرا سب سے بڑا اسکور ہے۔ اس سے پہلے ۲۰۰۹ء میں اوول میں آسٹریلیا کے خلاف ویسٹ انڈیز کے کرس گیل نے ۸۸؍ رنز بنائے تھے۔ ہندوستان نے ٹی۲۰؍ ورلڈ کپ میں مسلسل نویں جیت حاصل کر کے ایک نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے۔
سوریہ کمار یادو ٹی۲۰؍انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ ’مین آف دی میچ‘ (۱۷ ) انعام جیتنے والے ہندوستانی کھلاڑی بن گئے ہیں۔ اس سے پہلے، وہ سب سے زیادہ مین آف دی میچ ایوارڈ کے لیے وراٹ کوہلی کے ساتھ برابر تھے، دونوں کے پاس ۱۶۔۱۶؍ ایوارڈز تھے۔