وزیر اعظم نے سابق وزیر کوہندوستانی سیاست کی بڑی اور معمر شخصیت قراردیا اورنوجوانوں کو ان سے تحریک لینے کا مشورہ دیا۔
EPAPER
Updated: April 24, 2026, 12:57 PM IST | Mumbai
وزیر اعظم نے سابق وزیر کوہندوستانی سیاست کی بڑی اور معمر شخصیت قراردیا اورنوجوانوں کو ان سے تحریک لینے کا مشورہ دیا۔
۹۹؍ سال عمر ہونے کے باوجود آل انڈیا انا دراوڑ منیترا کزگم (اے آئی اے ڈی ایم کے) کے سابق وزیر ڈاکٹر ایچ وی ہانڈے جمعرات کو تمل ناڈو اسمبلی انتخابات میں ووٹ ڈالنے کیلئے خود چل کر پولنگ اسٹیشن پہنچے اور اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ ان کی وزیر اعظم نریندر مودی نے تعریف کی ہے۔ مودی نے انہیںہندوستانی سیاست کی بڑی اور معمر شخصیت قراردیا اورنوجوانوں سے ان سے تحریک لینے کی اپیل کی۔ ڈاکٹر ہانڈے نے انا ڈی ایم کے کے دور حکومت کے دوران ایم جی آر کابینہ میں وزیر صحت کے طور پر خدمات انجام دی تھیں۔ وہ چنئی کے تھاؤزنڈ لائٹس حلقہ انتخاب میں واقع پولنگ اسٹیشن پہنچے۔ وہ داخلی دروازے سے لے کر پولنگ بوتھ تک خود چل کر گئے اور اپنا ووٹ ڈالا۔ ڈاکٹر ہانڈے۱۹۹۹ء میں بی جے پی میں شامل ہوئے تھے۔ انہوں نے سوشل میڈیا ایکس پر ایک پیغام میں کہا کہ ووٹ ڈالنا نہ صرف ہمارا حق ہے، بلکہ یہ آنے والی نسلوں کیلئے ایک ذمہ داری بھی ہے۔ ووٹ ڈالنے کے بعد اپنی بائیں ہاتھ کی انگلی پر لگی سیاہی کا نشان دکھاتے ہوئے ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے ڈاکٹر ہانڈے نے لکھا ’’ ۹۹ سال کی عمر میں آج میں نے اپنی آواز کا استعمال کیا۔میں نے پہلی بار۱۹۴۶ء میں ایک میڈیکل طالب علم کے طور پر ووٹ دیا تھا۔ ووٹ ڈالنا نہ صرف ایک حق ہے، بلکہ یہ اس مستقبل کے تئیں ایک ذمہ داری بھی ہے جسے ہم اپنے پیچھے چھوڑ جاتے ہیں۔‘‘