• Mon, 05 October, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

وزیراعلیٰ ٹی وی کے نے ’انڈیا اتحاد‘ کا ہاتھ تھاما، چیف الیکشن کمشنر کے خلاف بڑے احتجاج کی تیاری

Updated: October 05, 2026, 12:08 PM IST | Agency | Chennai

تمل ناڈو کی سیاست سے ایک بڑی خبر سامنے آ رہی ہے۔ وزیر اعلیٰ سی جوزف وجے کی قیادت والی پارٹی تمِلگا ویٹری کڑگم(ٹی وی کے) نے باضابطہ طور پر’انڈیا‘ اتحاد میں شامل ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔

Rahul Gandhi and Tamil Nadu Chief Minister Stalin. Photo: INN.
راہل گاندھی اور تمل ناڈو کے وزیراعلیٰ وجئے۔ تصویر: آئی این این

تمل ناڈو کی سیاست سے ایک بڑی خبر سامنے آ رہی ہے۔ وزیر اعلیٰ سی جوزف وجے کی قیادت والی پارٹی تمِلگا ویٹری کڑگم (ٹی وی کے) نے باضابطہ طور پر’انڈیا‘ اتحاد میں شامل ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔ سنیچر کے روز چنئی میں واقع کانگریس کے مرکزی دفتر ستیا مورتی بھون‘ میں اتحاد کی میٹنگ ہوئی، جس میں ٹی وی کے کے ۲؍ وزراء نے شرکت کرکے اس اتحاد میں شمولیت کی باضابطہ شروعات کر دی۔ چنئی میں ہونے والی اس اہم میٹنگ میں ٹی وی کےکی جانب سے پارٹی کے انتخابی انتظام کے جنرل سیکریٹری اور وزیر آدھار ارجن اور وزیرِ خزانہ میری ولسن نے نمائندگی کی۔تمل ناڈو کانگریس کمیٹی(ٹی این سی سی) کے صدر منیکم ٹیگور نے اسے اتحاد کے لئے ایک انتہائی تاریخی دن قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ وجے کے اس فیصلے سے پورا اتحاد مزید مضبوط ہوگا۔قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا کہ ’انڈیا‘ اتحاد چیف الیکشن کمشنر(سی ای سی) گیانیش کمار کے خلاف ریاست بھر میں ضلعی سطح پر زوردار احتجاج کرے گا۔ اتحادی جماعتوں کا الزام ہے کہ خصوصی جامع نظرثانی(ایس آئی آر) کے عمل کے دوران الیکشن کمیشن نے من مانی اور غیر قانونی طریقے سے کام کیا، جس کے نتیجے میں انتخابی فہرست سے۱۳؍کروڑ سے زیادہ ووٹروں کے نام حذف کر دیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے:ستیہ گرہ پلیٹ فارم: ۲۴؍گھنٹے میں ۲۵؍ہزار۵۵؍ احتجاجی آوازیں درج

۱۵؍ اکتوبر کو چنئی میں بڑا احتجاج

قابلِ ذکر ہے کہ چیف الیکشن کمشنر کو عہدے سے ہٹانے کے مطالبے کے لئے ۱۵؍اکتوبر کو چنئی میں ہونے والے احتجاج ٹی وی کے علاوہ کانگریس، وی سی کے، سی پی آئی، سی پی ایم،آئی یو ایم ایل،ایم ڈی ایم کے اور سی پی آئی ایم ایل سمیت کئی سیاسی جماعتیں ایک پلیٹ فارم پر نظر آئیں گی۔ اس معاملے پرایم ڈی ایم کےکے لیڈر وائیکو نے کہا کہ ہفتے کی میٹنگ میں شرکت محض ”پہلا قدم‘‘ ہے۔ آنے والے وقت میں ٹی وی کے ’انڈیا‘ اتحاد کی قومی سطح کی میٹنگوں میں بھی شرکت کرے گی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK