Inquilab Logo

تمل ناڈو: ایروڈ میں ہاتھی نے کسان کو روند ڈالا، ۱۵؍ گھنٹے بعد لاش برآمد

Updated: May 22, 2024, 6:03 PM IST | Tamil Nadu

۴۸؍ سالہ مادھن اپنے مویشیوں کو چرانے کیلئے جنگل میں واقع پوناچیمن مندر کے علاقے میں گیا تھا۔ منگل کی شام تقریباً۴؍ بجے، ایک آوارہ ہاتھی نے مادھن پر حملہ کیا اور اسے روند دیا جس کی وجہ سے مادھن کی موقع ہی پر موت ہوگئی۔

Photo: X
تصویر: ایکس

پولیس حکام نے بتایا کے مطابق ایک آوارہ ہاتھی نے منگل کو ضلع ایروڈ کے برگور جنگلاتی علاقے میں ایک کسان کو روند ڈالا اور تقریباً۱۵؍ گھنٹے بعد اس کی لاش برآمد کی گئی۔ پولیس کے مطابق، ایروڈ ڈسٹرکٹ فاریسٹ ایریا کے تحت برگور فاریسٹ رینج کے بیجلٹی جنگلاتی علاقے کا ۴۸؍سالہ مادھن، جس کے پاس پانچ یا چھ سے زیادہ گائیں اور بکریاں تھیں، اپنے مویشیوں کو چرانے کیلئے جنگل میں واقع پوناچیمن مندر کے علاقے میں گیا تھا۔ منگل کی شام تقریباً۴؍ بجے، ایک آوارہ ہاتھی نے مادھن پر حملہ کیا اور اسے روند دیا جس کی وجہ سے مادھن کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔

یہ بھی پڑھئے: ’’کانگریس اور سماجوادی کے شہزادوں کو اپنے پریوار کے آگے کچھ دکھائی نہیں دیتا‘‘

گاؤں والوں نے شام ۶؍ بجے کے قریب جنگلات کے حکام اور برگور پولیس کو اس کی اطلاع دی، لیکن علاقے میں روشنی کی کمی کی وجہ سے پولیس اور جنگلاتی اہلکار دونوں موقع پر نہیں پہنچ سکے اور مادھن کی لاش کو برآمد نہ کر سکے۔ پولیس ٹیم نے محکمہ جنگلات کے اہلکاروں کے ساتھ بدھ کی صبح موقع پر جا کر لاش کو برآمد کیا۔ اسے پوسٹ مارٹم کیلئے انتھیور سرکاری اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔ برگور پولیس نے ہاتھی کے روندنے سے موت کا معاملہ درج کر لیا ہے اور معاملے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK