• Tue, 21 October, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

امریکہ میں دواؤں پر ٹیرف کا شیئر مارکیٹ پر منفی اثر

Updated: September 27, 2025, 1:41 PM IST | Agency | Mumbai

نفٹی میں ۲۳۶؍ اور سینسیکس  میں۷۳۳؍ پوائنٹس کی گراوٹ، دواساز کمپنیوں کے شیئر ۸؍ فیصد اور آئی ٹی کے شیئر۵ء۲؍ فیصد تک گرگئے۔

The impact of US tariffs on medicines was clearly visible on the stock market on Friday. Photo: PTI
جمعہ کو شیئر بازار پر دواؤں پر امریکی ٹیرف کا اثر صاف نظر آیا۔ تصویر: پی ٹی آئی

امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اکتوبر سے تمام برانڈیڈ اور پیٹنٹ شدہ ادویات پر۱۰۰؍فیصد درآمدی ڈیوٹی لگانے کا اعلان  کردیا  ہے۔اس سے ہندوستانی کمپنیوں کے  سب سے زیادہ متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ جمعہ کو ہی شیئر مارکیٹ پر اس کا اثرنظر آیا جہاں دواساز کمپنیوں کے شیئرس کی قیمتوں میں ۸؍ فیصد تک کی گراوٹ درج کی گئی جبکہ آئی ٹی شعبے کے شیئر کی قیمتیں  ۲ء۵؍ فیصد تک گھٹ گئیں۔مجموعی طور پر شیئر مارکیٹ   میں کاروبار کے آخری دن  شدید گراوٹ ریکارڈ کی گئی۔ سینسیکس۷۳۳؍پوائنٹس گر کر۸۰؍ ہزار   ۴۲۶؍ پر بند ہوا۔ نفٹی میں بھی۲۳۶؍ پوائنٹس کی کمی آئی اور یہ۲۴؍ہزار ۶۵۵؍  کی سطح پر بند ہوا۔ سینسیکس کے۳۰؍ حصص میں سے۲۵؍حصص قیمتوں میں گراوٹ کے ساتھ بند ہوئے۔
 دن بھر کی خرید و فروخت کے بعد صارفین کے دیرپا استعمال کی اشیاء، ہیلتھ کیئر، سرکاری بینک اور آئی ٹی سیکٹر۲؍فیصد سے زیادہ گراوٹ کے ساتھ بند ہوئے۔ دو ساز کمپنیوں   کے شیئرس میں ۸؍ فیصد تک کی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔دوا ساز کمپنیوں میں لورس لیب، بایوکان اور زائیڈس لائف کے شیئر سب سے زیادہ گرے۔  فارما کمپنیوں کی قیمتوں میں گراوٹ اس خبر کے بعد آئی کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے برانڈیڈ یا پیٹنٹ شدہ دوائیوں پر۱۰۰؍فیصد ٹیرف  لگانے کا اعلان کیا ہے، جویکم اکتوبر ۲۰۲۵ءسے نافذ ہوگا۔
 آئی ٹی شعبہ میں ۲ء۵؍ فیصد کی گراوٹ 
 این ایس ای کے آئی ٹی سیکٹر میں سب سے زیادہ ۲ء۵؍ فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ اس کے علاوہ فائنانشیل سروسیز، میڈیا، میٹل،  سرکاری (پبلک سیکٹر) بینک اور پرائیویٹ بینک سیکٹر میں بھی ایک  فیصد سے زیادہ گراوٹ دیکھنے کو ملی۔ آٹو، ایف ایم سی جی اور ریئلٹی سیکٹر بھی محفوظ نہیں رہے۔ 
 شیئر بازار گرنے کی ۳؍ بڑی وجوہات
 امریکی فارما ٹیرِف:   امریکہ میں ٹرمپ نے برانڈیڈ اور پیٹنٹ شدہ دوائیوں پر۱۰۰؍ ٹیرلگا دیا ہے۔ اس سے ہندوستان  کی فارما کمپنیوں جیسے سن فارما، سپلا اور بایوکان کے شیئر میں۲ء۵؍ فیصد تک کمی آئی البتہ جینرک دوائیاں بنانےوالی کمپنیوں  پر اثر کم ہے، لیکن مستقبل کےتعلق سے غیر یقینی صورتحال برقرار ہے۔
آئی ٹی سیکٹر پر اثر: ایکسینجر کمپنی کے کمزور نتائج اور امریکہ میں ایچ ون بی ویزا کی تقریباً۸۸؍ لاکھ روپے فیس کی خبر سے  ہندوستان کی وِپرو اور ٹیک مہندراجیسی آئی ٹی کمپنیوں  کے حصص میں  ۲؍ فیصد گراوٹ آئی ہے۔ مانگ میں بہتری  نظر نہ آنے کی وجہ سے ۲۰۲۵ءمیں نفٹی کا آئی ٹی انڈیکس ۲۱؍ فیصدتک نیچے آچکاہے۔ 
گلوبل مارکیٹ میں گراوٹ: ٹرمپ کے نئے ٹیرف اور امریکہ میں مضبوط معاشی اعداد و شمار سے شرح سود میں کمی کی امید کم ہو گئی۔ اس کے نتیجے میں ایشیائی مارکیٹس جیسے نکیئی اور ہینگ سینگ میں۰ء۱ سے ۱ء۰؍ فیصد کی کمی آئی  ہے اور امریکی مارکیٹس بھی ۰ء۵؍ فیصد نیچے بند ہوئی ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK