Inquilab Logo

تلنگانہ: انٹرمیڈیٹ امتحان کے نتائج کے بعد ۷؍ طلبہ کی خود کشی

Updated: April 26, 2024, 6:29 PM IST | Inquilab News Network | Hyderabad

تلنگانہ میں پہلے اور دوسرے سال کے انٹرمیڈیٹ پبلک امتحان کے نتائج ظاہرہونے کے بعد تقریباً سات طلبہ نے خود کشی کی ہے جن میں ۶؍ طالبات اور ایک طالب علم ہے۔ یہ واقعات حیدرآباد، کھمم، محبوب آباد اور کولور میں درج کئے گئے ہیں۔

Photo: INN
تصویر : آئی این این

انڈین ایکسپریس کی اطلاع کے مطابق تلنگانہ میں پہلے اور دوسرے سال کے انٹرمیڈیٹ پبلک امتحان کے نتائج ظاہر ہونے کے۳۰؍ گھنٹے کے اندر ۷؍ طلبہ نے خودکشی کر لی ہے جن میں چھ طالبات اور ایک طالب علم ہے۔ خودکشی کے واقعات حیدرآباد، کھمم، محبوب آباد اور کولور کے مضافات میں راجندر نگر میں درج کئے گئے ہیں۔ ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال بھی انٹرمیڈیٹ پبلک امتحان کے نتائج کے اعلان کے ایک دن بعد تلنگانہ میں چھ طلبہ نے خودکشی کی تھی۔ 

یہ بھی پڑھئے: غزہ میں ۷؍ لاکھ افراد بھکمری کا سامنا کرنے پر مجبور ہیں: عالمی رپورٹ

اس سال فروری اور مارچ میں منعقد ہونے والے انٹرمیڈیٹ امتحان میں ۸ء۹؍ لاکھ سے زائد طلبہ نے حصہ لیا تھا۔ سال اول کے طلبہ میں ۰۶ء۶۱؍ فیصد پاس ہوئے جبکہ سال دوم میں ۴۶ء۶۹؍فیصد طلبہ کامیاب ہوئے ہیں۔ تلنگانہ میں ۲۰۲۲ء میں ۵۴۳؍ طلبہ کی خودکشی درج کی گئی ہے۔ طلبہ کی خودکشی کی تعداد کے لحاظ سے تلنگانہ ۲۸؍ریاستوں میں ۱۱؍ویں نمبر پر ہے۔ اس فہرست میں پہلے، دوسرے اور تیسرے نمبر پر بالترتیب مہاراشٹر، تمل ناڈو اور مدھیہ پردیش ہیں۔ 

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK