• Mon, 14 September, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ٹیسلا کی سیکنڈ جنریشن ’’روڈسٹر‘‘ اکتوبر میں مارکیٹ میں پیش کی جائیگی

Updated: September 14, 2026, 12:50 PM IST | Agency | New York

اس کار میں ہوا میں اڑنے کی بھی صلاحیت ہو گی ،کمپنی نے ایکس پر ایک ٹیزر جاری کیا ، قیمت فی الحال جاری نہیں کی گئی۔

Tesla`s Roadster, which will be the world`s first electric sports car. Photo: INN
ٹیسلا کی روڈسٹر جو دنیا کی پہلی الیکٹرک اسپورٹس کار ہوگی۔ تصویر: آئی این این

الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی معروف کمپنی ٹیسلا اپنی دوسری نسل کی اسپورٹس کار ’روڈسٹر‘ یکم اکتوبر کو پیش کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔ کمپنی نے ایکس پر ’’گو فار لانچ‘‘ کے پیغام کے ساتھ ایک پوسٹ شیئر کی ہے۔ اس پوسٹ کے بعد قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ کمپنی یکم اکتوبر کو نئی روڈسٹر سے پردہ اٹھا سکتی ہے۔ٹیسلا کی نئی روڈسٹر کو   غیر معمولی کارکردگی کیلئے تیار کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: برکس اجلاس میں متبادل عالمی معاشی نظام کی واضح بازگشت

اطلاعات کے مطابق اس میں کولڈ گیس تھرسٹرز د ئیے جاسکتے ہیں، جن کی مدد سے گاڑی کو مختصر مدت کیلئے ہوا میں اٹھانے یا اضافی لفٹ حاصل کرنے کی صلاحیت مل سکتی ہے۔ تاہم اس کا مطلب یہ نہیں ہوگا کہ روڈسٹر کسی طیارے کی طرح آسمان میں پرواز کرے گی۔ ممکنہ طور پر یہ ٹیکنالوجی گاڑی کی رفتار، ایکسلریشن اور کارکردگی میں عارضی اضافے یا مختصر مدت کی لفٹ کے لئے استعمال کی جائے گی۔ٹیسلا نے دوسری نسل کی روڈسٹر کو پہلی مرتبہ نومبر ۲۰۱۷ء میں دنیا کے سامنے پیش کیا تھا۔ فی الحال کمپنی کی جانب سے اس کی قیمت کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK