• Thu, 29 January, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

جدید کرکٹ کے دباؤسے ٹیسٹ فارمیٹ متاثر ہو رہا ہے: راہل دراوڑ

Updated: January 28, 2026, 8:00 PM IST | Mumbai

ہندوستان کے سابق کپتان اور سابق ہیڈ کوچ راہل دراوڑ نے جدید دور کی مصروف کرکٹ اور ٹیسٹ فارمیٹ میں بلے بازوں کی گرتی ہوئی کارکردگی کے حوالے سے اہم انکشافات کیے ہیں۔

Rahul Dravid.Photo:INN
راہل دراوڑ۔ تصویر:آئی این این

ہندوستان  کے سابق کپتان اور سابق ہیڈ کوچ راہل دراوڑ نے جدید دور کی مصروف کرکٹ اور ٹیسٹ فارمیٹ میں بلے بازوں کی گرتی ہوئی کارکردگی کے حوالے سے اہم انکشافات کیے ہیں۔ بنگلور میں روہت شرما پر لکھی گئی کتاب دی رائز آف ہٹ مین  کی تقریبِ رونمائی کے موقع پر انہوں نے ہندوستانی بلے بازوں کی موجودہ صورتحال کا گہرا تجزیہ پیش کیا۔
 راہل دراوڑ نے کہا ہے کہ جو بلے باز تینوں فارمیٹس کھیلتے ہیں، انہیں ریڈ بال (ٹیسٹ) کرکٹ کی تیاری کے لیے مناسب وقت نہیں مل پا رہا، جس کی وجہ سے ٹیسٹ میں کمزوریاں سامنے آ رہی ہیں۔دراوڑ کے مطابق کھلاڑی مسلسل ایک فارمیٹ سے دوسرے فارمیٹ میں مصروف رہتے ہیں اور کئی بار ایسا ہوتا ہے کہ ٹیسٹ میچ سے کچھ دن پہلے ہی تیاری شروع ہوتی ہے جبکہ بعض بلے باز مہینوں سے لال گیند سے نہیں کھیلے ہوتے۔
انہوں نے کہا کہ پہلے صرف دو فارمیٹس ہوتے تھے، اس لیے ٹیسٹ سیریز سے قبل بھرپور تیاری کا وقت ملتا تھا، جو اب ممکن نہیں رہا۔ٹیسٹ کپتان شبھ من گل بھی یہ بات کہہ چکے ہیں کہ کھلاڑیوں کو ٹیسٹ سیریز کی تیاری کے لیے مزید وقت دیا جانا چاہیے۔ دراوڑ نے کہا کہ  ہندوستان  ٹی۲۰؍میں اس لیے مضبوط ہے کیونکہ کھلاڑی آئی پی ایل جیسے ٹورنامنٹس میں شارٹ فارمیٹ کی زیادہ مشق کرتے ہیں، جبکہ ٹیسٹ میں بہتری کی ضرورت ہے۔کھلاڑی آئی پی ایل میں ڈھائی ماہ صرف چھکے مارنے کی پریکٹس کرتے ہیں، جس سے ان کی ہٹنگ پاور تو بہتر ہوئی ہے لیکن دفاعی تکنیک کمزور ہو رہی ہے۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے دباؤ کی وجہ سے دنیا بھر میں گیند بازوں کے حق میں پچیں بن رہی ہیں، جس سے بلے بازوں کو مزید مشکلات پیش آ رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھئے:معین علی کا گھریلو کرکٹ میں واپسی کا اعلان، یارکشائر کے ساتھ معاہدہ

پی ایس ایل الیون: حیدرآباد کی نئی فرنچائز نے جیسن گلیسپی کو ہیڈ کوچ مقرر کر دیا
پاکستان سپر لیگ کی نئی شامل ہونے والی فرنچائز حیدرآباد نے آسٹریلیا کے سابق فاسٹ بولر اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی کو اپنا ہیڈ کوچ مقرر کر لیا ہے۔ذرائع کے مطابق نئی فرنچائز اور جیسن گلیسپی کے درمیان کوچنگ کے حوالے سے مذاکرات کامیابی سے ہمکنار ہو گئے ہیں اور دونوں فریقین نے باقاعدہ معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں۔ گلیسپی کی تقرری کو حیدرآباد کی ٹیم کے لیے ایک بڑا قدم قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ وہ بین الاقوامی کوچنگ کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے:مرکزی بجٹ میں دفاع، اہم معدنیات، توانائی اور بنیادی ڈھانچے پر رہے گا خاص زور

جیسن گلیسپی کے لیے پاکستان کا ماحول نیا نہیں ہے۔  انہیں اپریل ۲۰۲۴ء میں پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا تھا۔ دسمبر۲۰۲۴ء میں جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز سے عین قبل انہوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ  کے ساتھ تعلقات میں کشیدگی کی بنا پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ اب وہ پی ایس ایل کے ذریعے ایک بار پھر پاکستان کے کرکٹنگ سیٹ اپ میں واپس آ رہے ہیں، تاہم اس بار ان کا کردار ایک فرنچائز کوچ کا ہوگا۔ پاکستان سپر لیگ کا ۱۱؍واں ایڈیشن مارچ ۲۰۲۶ء میں شروع ہونے والا ہے، جس میں حیدرآباد کی نئی فرنچائز پہلی بار ایکشن میں نظر آئے گی۔ شائقین کرکٹ اس نئی ٹیم اور گلیسپی کی حکمت عملی کو دیکھنے کے لیے کافی پرجوش ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK