• Tue, 29 September, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

تھائی لینڈ: سیلاب کے سبب ۱۰۰؍ افراد ہلاک، ۲۶؍ لاکھ متاثر

Updated: September 29, 2026, 4:07 PM IST | Bangkok

تھائی لینڈ میں زبردست سیلاب کے نتیجے میں تقریباً ۱۰۰؍ ہلاک اور ۲۶؍ لاکھ سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں، محکمہ آفات سے بچاؤ اور تخفیف کے مطابق ۱۴؍ صوبوں میں پانی کی سطح بڑھ رہی تھی، چھ صوبوں اور بنکاک میں مستحکم تھی، جبکہ نو دیگر صوبوں میں کم ہو رہی تھی۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

تھائی لینڈ کے مقامی حکام اور میڈیا کے مطابق، تھائی لینڈ اور ہندوستان کے کئی حصوں میں شدید بارشوں اور سیلاب سے۱۰۰؍ سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جبکہ لاکھوں افراد متاثر ہوئے ہیں۔ تھائی لینڈ میں، محکمہ آفات سے بچاؤ اور تخفیف کے حوالے سے دی نیشن کے مطابق، سیلاب سے۲۳؍ افراد ہلاک اور۲۹؍ صوبوں اور دارالحکومت بنکاک میں۲۶؍ لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں۔ محکمے کی منگل کی صبح۶؍ بجے جاری کردہ تازہ ترین رپورٹ کے مطابق، ۱۶۷؍ اضلاع،۸۹۰؍ ذیلی اضلاع اور۵۰۷۷؍ دیہاتوں میں سیلاب کا پانی موجود ہے، جس سے۹۴۰۳۰۰؍ گھرانے متاثر ہوئے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھئے: فلسطین کو مٹایا یا نظرانداز نہیں کیا جاسکتا: اقوام متحدہ میں فلسطینی سفیر منصور

محکمے کے مطابق،۱۴؍ صوبوں میں پانی کی سطح بڑھ رہی تھی، چھ صوبوں اور بنکاک میں مستحکم تھی، جبکہ نو دیگر صوبوں میں کم ہو رہی تھی۔بنکاک سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں شامل رہا، جہاں کئی دنوں کی شدید بارشوں نے سڑکوں اور رہائشی علاقوں کو زیر آب کر دیا۔ بارش کم ہونے کے بعد مقامی حکام متاثرہ علاقوں سے پانی نکالنے کا کام جاری رکھے ہوئے تھے۔دریں اثنا، ٹائمز آف انڈیا نے ریاستی ریلیف کمشنر کے دفتر کے حوالے سے بتایا کہ ہندوستان کی شمالی ریاست اتر پردیش میں۲۵؍ سے ۲۷؍ ستمبر کے درمیان کم از کم۸۱؍افراد ہلاک اور۶۲؍ دیگر زخمی ہوئے۔رپورٹ کے مطابق، کم از کم۲۲۵۴؍ مکانات تباہ اور۱۵۴؍ جانور ہلاک ہوئے، جبکہ حکام فصلوں کے نقصان کا جائزہ لے رہے تھے۔رپورٹ کے مطابق، ریاست میں۴۸؍ گھنٹوں کے دوران اوسطاً۶۶؍ عشاریہ ۵؍ ملی میٹر بارش ہوئی، جبکہ معمول۷؍ اعشاریہ ۶؍ ملی میٹر، یعنی معمول سے۷۷۵؍ فیصد زیادہ۔ 

یہ بھی پڑھئے: ۹۲؍ گواہوں کے منحرف ہوجانے پر سپریم کورٹ فکر مند

علاوہ ازیں اتر پردیش کے۷۵؍ میں سے۵۶؍ اضلاع میں بہت زیادہ بارش درج کی گئی۔ اس کے علاوہ ، میانمار ناؤ کے مطابق، میانمار میں کم از کم ایک شخص ہلاک قرار دیا گیا، جبکہ جنوبی تننتھاری ریجن میں سیلاب کے دوران ایک درجن سے زائد افراد لاپتہ ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK