Updated: May 23, 2024, 4:42 PM IST
| Thane
تھانےکے ڈومبیولی میں ایک فیکٹری میں آتشزدگی کے سبب ۷؍ افراد ہلاک جبکہ ۲۵؍ زخمی ہوئے ہیں۔ حکام کے مطابق مزید افراد کے فیکٹری کے اندر پھنسے ہونے کا خدشہ ہے۔ حکام نے بتایا کہ آگ ایم آئی ڈی سی فیز۲؍ میں واقع کیمیکل فیکٹری کے اندر ایک بوائلر پھٹنے کے بعدلگی۔ مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ دیویندر فرنویس نے حادثہ پر اظہار افسوس کرتے ہوئےکہاکہ زخمیوں کے علاج کا مکمل انتظام کر لیا گیا ہے۔
تھانے کی اس فیکٹری میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ہے۔ تصویر: ستیج شندے
آج زبردست دھماکہ کے بعد تھانہ کے ڈومبیولی میں ایک فیکٹری میں آگ لگنے کے بعد کئی لوگوں کے پھنس جانے کا خدشہ ہے۔ حکام نے بتایا کہ آگ ایم آئی ڈی سی فیز۲؍ میں واقع کیمیکل فیکٹری کے اندر ایک بوائلر پھٹنے کے بعدلگی۔ زوردار دھماکے میں ۷؍ افراد افراد ہلاک جبکہ ۲۵؍ زخمی ہوئے ہیں۔ اب تک ۲۰؍ افراد کو بچایا جا چکا ہے۔
یہ بھی پڑھئے: غزہ میں مزید۸۵؍ فلسطینی شہید،۲۰۰؍زخمی، اسرائیلی فوج کی جبالیہ میں اسپتالوں پر فائرنگ
عینی شاہدین کے مطابق فیکٹری میں تین مرتبہ بلاسٹ ہوا تھا۔ مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ نے کہا کہ تقریباً ۸؍ افراد کو بحفاظت باہر نکالا گیا ہے۔ دیویندر فرنویس نے کہا کہ ڈومبیولی ایم آئی ڈی سی کی اموڈن کیمیکل کمپنی میں بوائلر پھٹنے کا واقعہ افسوسناک ہے۔ ۸؍ افراد کو بچایا گیا ہے۔
زخمیوں کے علاج کی تیاریاں کر لی گئی ہیں جبکہ ایمبولینس کو بھی تیار کیا گیا ہے۔ میں نے کلیکٹر سے بھی بات کی ہے اور وہ جائے وقوع پر پہنچ گئے ہیں۔ این ڈر آر ایف، ٹی ڈی آر ایف اور فائر بریگیڈکو بلایا گیا ہے۔میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہوں۔
آگ کو بجھانے کیلئے ۱۵؍ انجن کام کر رہے ہیں اور حکام کے مطابق آگ پرقابو پانے کیلئے ۴؍ گھنٹے درکار ہوں گے۔اس بلاسٹ کے نتیجے میں قریبی گھروں کی کھڑکیاں تباہ ہو گئی تھیں۔ آگ ۲؍ دیگر عماتوں میں پھیل گئی تھی جس میں سے ایک کار شوروم ہے۔
یہ بھی پڑھئے: پابندی ہٹنے کے بعد پیاز کی برآمد میں اضافہ،۴۵؍ہزارٹن سے زائد پیاز برآمد کی گئی
پارلیمانی رپورٹس کے مطابق متعدد گاڑیوں اور گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔ اس ضمن میں نکھیل پاٹل نے کہا کہ ہم مزید افراد کو بچانے کا انتظار کر رہے ہیں۔ دن میں کام کرنے والے ملازمین فیکٹری کے اندر تھے جب یہ حادثہ درپیش ہوا۔ اب تک یہ معلوم نہیں ہے کہ اندر کتنے لوگ پھنسے ہوئے ہیں۔

آتشزدگی کے بعد فیکٹری کی حالت دیکھی جا سکتی ہے۔ تصویر: ستیج شندے