ممبرا اور کوسہ میں جگہ جگہ گڑھے ہو گئے ہیں جن سے کوئی حادثہ ہو سکتا ہے، اس خطرے کے باوجود تھانے میونسپل کارپوریشن کی جانب سے کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے۔
EPAPER
Updated: July 07, 2025, 11:39 AM IST | Iqbal Ansari | Mumbra
ممبرا اور کوسہ میں جگہ جگہ گڑھے ہو گئے ہیں جن سے کوئی حادثہ ہو سکتا ہے، اس خطرے کے باوجود تھانے میونسپل کارپوریشن کی جانب سے کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے۔
ممبرا اور کوسہ میں جگہ جگہ گڑھے ہو گئے ہیں جن سے کوئی حادثہ ہو سکتا ہے، اس خطرے کے باوجود تھانے میونسپل کارپوریشن کی جانب سے کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے۔ میونسپل کارپوریشن کو اس کی ذمہ داری کا احساس دلانے کیلئے تھانے کانگریس کی جانب سے اتوار کو ’گڑھا بھرو آندولن ‘کیا گیا۔ اس احتجاج میں کانگریس کے لیڈروں نے سڑکوں کے گڑھے بھر کر میونسپل انتظامیہ کو اس کی ذمہ داری یاد دلانے کی کوشش کی۔ اس مظاہرے کے دوران کانگریس کارکن اپنے ہاتھوں میں راہل گاندھی کی تصویر اور بینر لئے ہوئے تھے جس پر’ بناؤ راستے اور کھاؤ اس کے پیسے ..‘ جیسے نعرہ لکھے ہوئے تھے۔
اس سلسلے میں تھانے شہر ضلع کانگریس کے اقلیتی امور کے صدر وسیم سید نے بتایاکہ ’’ ممبرا، کوسہ اور ریتی بندر میں خطرناک گڑھے ہو گئے تھے جس سے جہاں ایک جانب ٹریفک کی آمد و رفت میں خلل پیدا ہو رہا تھا، وہیں دوسری جانب کچھ گڑھے تو اتنے خطرناک تھے کہ وہاں بڑا حادثہ ہو سکتا تھا۔ اسی لئےہم نے اتوار کو عاشورہ کے موقع پر گڑھا بھرو آندولن کیا۔ کھڑی، بھوسے اور سیمنٹ سے۲۵؍ سے زیادہ گڑھے بھرے۔ ‘‘
انہوں نے مزید بتایاکہ ’’ گڑھے بھرنے کا سلسلہ ریتی بندر، کدم ہال کے پاس، سنجے نگر، شنکر مندر، کوسہ قبرستان سے ہوتے ہوئےکاکا نگر ( کوسہ) تک جاری رہا۔ ‘‘