Inquilab Logo

تھانے: کل سے آٹو رکشا کی غیر معینہ ہڑتال کا امکان

Updated: August 08, 2020, 3:40 AM IST | Thane

 کورونا وائرس سے حفاظت کیلئے جاری لاک ڈاؤن میں آٹو رکشا بند ہونے سے ڈرائیوروں اور ان کے اہلِ خانہ سخت پریشان ہیں۔

For Representation Purpose Only. Photo INN
علامتی تصویر۔ تصویر: آئی این این

 کورونا وائرس سے حفاظت کیلئے جاری لاک ڈاؤن میں آٹو رکشا بند ہونے سے ڈرائیوروں اور ان کے اہلِ خانہ سخت پریشان ہیں ۔ حکومت کی جانب سے ان کے مسائل کے حل کیلئے کوئی دلچسپی نہیں لی جارہی ہے اسی لئے رکشاوالوں کو مالی مدد دینے اور ان کے قرض معاف کرنے کا مطالبات کرتے ہوئے رکشا ٹیکسی کرانتی سیوکت کریتی سمیتی کی جانب سے اتوار ۹؍دسمبر(کل) سے تھانے ریسٹ ہاؤس کے باہر غیر معینہ مدت تک ریاست گیر ہڑتال کا اعلان کیاگیا ہے۔ یہ اعلان مذکورہ سمیتی کے چیئرمین انل چوہان اور ریاستی جنرل سیکریٹری دیانند گائیکواڑ نےکیا ہے۔
ڈرائیوروں کی مالی حالت خراب ہے
 سمیتی کے مطابق مہاراشٹر میں ۲۰؍ لاکھ سے زیادہ آٹورکشا ڈرائیور اور مالکان گزشتہ ۴؍ ماہ سے زیادہ عرصہ سے رکشا بند ہونے سے شدید پریشان ہیں ۔ ان کی آمدنی کا کوئی اور ذریعہ بھی نہیں ہے جس کے سبب ان کے اہل خانہ کی کفالت کا بھی مسئلہ سنگین ہوگیا ہے۔ایسی صورتحال میں سمیتی کی جانب سے حکومت مہاراشٹر سے درخواست کی گئی تھی کہ فوری طور پر ان آٹورکشا ڈرائیوروں کو مالی امداد فراہم کرائی جائے لیکن حکومت نے اس معاملہ کو سنجیدگی سے نہیں لیا جس سے تمام آٹو رکشا ڈرائیور اور مالکان سخت ناراض ہیں ۔ مالی حالت خراب ہونے کی وجہ سے مہاراشٹر میں ۸؍ آٹو رکشا ڈرائیور خودکشی کرچکے ہیں اور کئی ڈرائیور مایوسی کا شکار ہیں ۔
مطالبات
 حکومت سے جو مطالبات کئےگئے ہیں ، ان میں سے اہم مطالبات درج ذیل ہیں :
لاک ڈاؤن کے دوران ہر آٹو رکشا ڈرائیور کو کم از کم۵؍ ہزار روپے ماہانہ امداد دی جائے۔
جن آٹو رکشا ڈرائیور نے خودکشی کی ہے ، ان کےاہلِ خانہ کو ۱۰؍ لاکھ روپے معاوضہ دیاجائے۔
کسانوں کی طرح آٹو رکشا کا بھی مکمل قرض معاف کیاجائے۔
آٹورکشا ڈرائیوروں کو ’کووڈ یودھا‘ قرار دیا جائے اور ان کا بھی ۵۰؍ لاکھ روپے کا انشورنس کوور دیاجائے۔
کلیان کاری بورڈ کی سفارشات پر فوری عمل درآمد کیاجائے۔
رکشا ٹیکسی کرانتی سیوکت کریتی سمیتی کی جانب سے سبھی آٹو رکشا یونین سے اس احتجاج میں شامل ہونے کی درخواست کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK