Inquilab Logo Happiest Places to Work

تھانے: محکمہ صفائی کو تھری اسٹار! اپوزیشن لیڈر نے مذاق اڑایا

Updated: March 29, 2026, 12:35 PM IST | Iqbal Ansari | Mumbai

تھانے میونسپل کمشنر کے ذریعہ پیش کردہ سالانہ بجٹ میں ایک ایجنسی نے سالڈ ویسٹ ڈپارٹمنٹ کو ۳؍اسٹار دیئے ہیں۔

Shanu Pathan enters TMC with 3 stars on his shirt and bag. Photo: INN
شانو پٹھان اپنی قمیض اور بیگ پر ۳؍ اسٹار لگا کر ٹی ایم سی میں داخل ہوتے ہوئے۔ تصویر: آئی این این

تھانے میونسپل کمشنر کے ذریعہ پیش کردہ سالانہ بجٹ میں ایک ایجنسی نے سالڈ ویسٹ ڈپارٹمنٹ کو ۳؍اسٹار دیئے ہیں۔ اپوزیشن لیڈر اشرف (شانو) پٹھان نے اس پر شدید تنقید کی اور کہاکہ’’ ممبرا کوسہ میں صفائی کا فقدان ہے اس کے باوجود اس محکمہ کو ۳؍ اسٹار ملنا ایک مذاق سے زیادہ کچھ نہیں۔ ان اسٹار کا مذاق اڑانے کیلئے جمعہ کو جب وہ جنرل باڈی کی میٹنگ میں شرکت کیلئے آئے تو انہوں نےاپنی قمیض اور بیگ پر ۳؍ اسٹار لگا ئے تھے۔

واضح رہے کہ تھانے میونسپل کارپوریشن کا سالانہ بجٹ کمشنر سورو راؤ نے پیش کیا ہے اور اس بجٹ پر فی الحال جنرل باڈی میں بحث ہو رہی ہے۔ اس بجٹ میں ایک ایجنسی نے سالڈ ویسٹ ڈپارٹمنٹ کو تھری اسٹار ریٹنگ دی ہے۔ شانو پٹھان نے اس درجہ بندی پر تنقید کی۔

یہ بھی پڑھئے: ۲؍ اپریل کی سماعت سے قبل ایم پی ہائی کورٹ کے ججوں کا کمال مولیٰ مسجد کا معائنہ

شانو پٹھان نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئےکہا کہ سالڈ ویسٹ ڈپارٹمنٹ کی تعریف کرنا ایک مذاق ہے کیونکہ تھانے شہر میں تو کچرا نظر نہیں آتا لیکن ممبرا، کوسہ اور دیوا کے علاقوں میں کچرے کی نقل و حمل کا کوئی نظام نہیں ہے۔ وہاں کچرے کے ڈھیر نظر آتے ہیں۔ ۳؍ اسٹار دینے والی ایجنسی پر تنقید کرتے ہوئے انہوںنے مزید کہا کہ ہمیں وہ دوربین دیں جس کے ذریعے آپ نے اسے دیکھا۔

اس دوران انہوں نے یہ سوال بھی اٹھایا کہ کیا۶۲؍کروڑ روپے کے گرین بانڈ کے بعد سالڈ ویسٹ کو فائیو اسٹار ملیں گے؟

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK