Inquilab Logo

بیس لاکھ کروڑ کا پیکیج گمراہ کن، غریب اور مزدور طبقہ کو کوئی فائدہ نہیں

Updated: May 23, 2020, 4:50 AM IST | Raza Waris | Saharsa

کانگریس کے سابق ریاستی جنرل سیکریٹری کیسرکمار نے مرکزی پیکیج کوڈجیٹل اعدادوشمار کی ہیراپھیری قرار دیا۔

Congress workers are on strike. Photo: INN
کانگریس کارکنان دھرنے پر بیٹھے ہیں۔ تصویر: آئی این این

آل انڈیا کانگریس پارٹی کے سابق ریاستی جنرل سکریٹری کیسر کمار سنگھ نے مرکزی حکومت کی جانب سے اعلان کردہ۲۰؍ لاکھ کروڑ کے پیکیج کوگمراہ کن قرار دیتے ہوئے کہاکہ اس سےغریب عوام، مزدوروں اور متوسط طبقہ کو کوئی فائدہ نہیں ہے۔ یہ پیکیج ڈجیٹل اعدادوشمار کی ہیرا پھیری کے سوا کچھ نہیں ہے۔ انہوں نےسوال کیا کہ ریاستی بی جے پی لیڈران کیا یہ بتا سکتے ہیں کہ ۲۰؍ لاکھ کروڑ کےپیکیج میں غریب عوام، مزدوروں اور متوسط طبقہ کیلئے کیا فائدہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہزاروں مزدور دانے دانے کو محتاج ہیں ۔ لاک ڈاون کی وجہ سے بے روزگار ہو گئے ہیں لیکن مرکزی و ریاستی حکومت غریبوں اور مزدوروں کو راحت نہیں دے رہی ہے۔ ان مزدوروں کے پاس کھانے کو راشن نہیں ہے اور گھر آنے کیلئے روپیہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت نے۲۰؍ لاکھ کروڑ کے پیکیج میں بھی غریبوں کو محروم کردیا۔غریبوں نے ملک کی تعمیر و تشکیل میں خون جگر پیش کیا ہے۔ آج مصیبت کی گھڑی میں وہ پریشان حال ہیں ۔ غریب مزدور ہزاروں کلو میٹر پیدل چل کر اپنی زندگی کو بچانے کیلئے نکل پڑے ہیں ۔ بھوکے پیاسے سڑکوں پر مزدوروں کی ٹولی پیدل چلنے کو مجبور ہیں ، کتنوں کی جانیں چلی گئیں وہ حادثہ کے شکار ہوگئے لیکن مزدور آج بھی آنسو بہانے کو مجبور ہیں ۔ غیر مقیم مزدوروں اور چھوٹے کسانوں کو فوری طور پر ۱۰؍ ہزار روپےگزارا بھتہ دیں ۔ حادثے میں مارے گئے سبھی متاثرین کنبہ کو۲۰؍ لاکھ معاوضہ دیں ۔ یہ باتیں کانگریس دفتر راجندر مشرا بھون میں انٹک سہرسہ کے ضلع صدر ستیہ نارائن چوپال کی صدارت میں ایک روزہ دھرنا دیا گیا۔اس موقع پرضلع صدر ودیانند مشرا،سودیپ کمار سومن،گنوری شرما ،درگیش پانڈے، ودور شرما،شنکر چودھری، کرپوری ٹھاکر، رنجیت تانتی، ببلو شرماوغیرہ موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK