Inquilab Logo Happiest Places to Work

سرمائی اجلاس میں وزیراعلیٰ تبدیل ہوگا،این سی پی کا دعویٰ

Updated: September 28, 2023, 9:44 AM IST | Ejaz Abdul Gani | Mumbai

پنکجا کو این سی پی میں شامل ہونے کی پیشکش ، چیف ترجمان کا پریس کانفرنس میں اُن کے پر تپاک استقبال کا وعدہ۔

NCP spokesperson Mahesh Tapase. Photo. INN
این سی پی ترجمان مہیش تپاسے۔ تصویر:آئی این این

راشٹر وادی کانگریس پارٹی کے ریاستی ترجمان مہیش تپاسے نے دعویٰ کیاہے کہ شیوسینا ٹھاکرے گروپ کی جانب سے دائر کردہ نااہل اراکین اسمبلی کی عرضی پر نومبر تک فیصلہ متوقع ہے۔ ہمیں آئین پر مکمل یقین ہے۔ اگر قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر شیڈول ۱۰ ؍کے مطابق کارروائی کرتے ہیں تو ایکناتھ شندے کا وزیر اعلیٰ کا عہدہ سرمائی اجلاس سے پہلے چھن سکتا ہے۔ کلیان اور بھیونڈی لوک سبھا انتخابی حلقہ میں ۳۰ ؍ستمبر سے شرد رابطہ مہم کا آغاز مرباڈ تعلقہ سے ہونے جارہا ہے۔ اس ضمن میں این سی پی کے چیف ترجمان مہیش تپاسے نے کلیان میں منعقدہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ شرد پوار کے خیالات کو عام لوگوں اور کارکنوں تک پہنچانے کیلئے شرد رابطہ مہم کا آغاز کیا جارہا ہے۔یہ مہم  مہاراشٹر بھر میں چلائی جائے گی۔ کلیان اور ڈومبیولی میں بی جے پی اور شیو سینا کے درمیان جاری تنازع پر طنز کرتے ہوئے مہیش تپاسے نے کہا کہ مہایوتی کا کوئی بھی امیدوار کلیان لوک سبھا سے الیکشن لڑے ، انڈیا اتحادہی کاامیدوار  کامیاب ہوگا  ۔کیونکہ عوام بی جے پی کے جھوٹے دعوؤں سے واقف ہوچکے ہیں۔ انہوں نے آنے والے لوک سبھا، اسمبلی اور میونسپل کارپوریشن کے انتخابات میں انڈیا اتحاد کی جیت  کا دعویٰ کیا۔ منترالیہ میں احتجاج  معاملہ پر تنقید کرتے ہوئے مہیش تپاسے نے کہا کہ یہ انتہائی افسوس کا مقام ہے کہ عام آدمی کو منترالیہ آکر احتجاج کرنا پڑرہا ہے۔شندے سرکار عوام مسائل سے قطعی نا واقف ہے جس کا اندازہ مہاراشٹر بھر میں ہونے والے عوامی احتجاج سے بآسانی لگایا جاسکتا ہے۔ 
پرلی میں بی جے پی لیڈر پنکجا منڈے کی ویدھ ناتھ شوگر مل پر جانچ ایجنسیوں کی کارروائی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مہیش تپاسے نے کہا کہ پنکجا منڈے کے ساتھ سوتیلا سلوک کیا جارہا ہے۔ اگر وہ چاہیں تو  شرد پوار کی این سی پی میں ان کا پر تپاک استقبال کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK