Inquilab Logo

ایک ترقی یافتہ ملک کی معاشی پالیسیاں پاکستان کی تباہی کی ذمہ دار ہیں

Updated: March 04, 2023, 11:41 AM IST | Beijing

چین کی جانب سے نام لئے بغیر امریکہ پر نشانہ، کہا’’ اس کی پالیسیوں کے سبب ترقی پذیر ممالک قرضوں میں پھنس کر مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں

Chinese Foreign Ministry Spokesperson Miao Ning during the press conference
چینی وزارت خارجہ کی ترجمان مائوننگ پریس کانفرنس کے دوران

چین نے قرض فراہم کرنے والے ممالک اور اداروں کی اجارہ داری پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان سمیت دیگر ترقی پذیر ممالک کی ابتر معاشی صورت حال کی ذمہ دار ایک ترقی یافتہ ملک کی مالیاتی پالیسیاں ہیں۔ ان کا خیالات کا اظہار چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤننگ نے عالمی نیوز ایجنسی  بلوم برگ کی جانب سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کیا۔
 مائوننگ سے پاکستان کے قرضے معاف کرنے کے حوالے سے پوچھا گیا تھا۔خیال رہے کہ موڈیز اور فچ کے مطابق پاکستان پر جون تک ۷؍ بلین ڈالر کا قرض واجب الادا ہے جس میں چین کا قرضہ بھی شامل ہے۔چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤننگ نےجواب دیا کہ ’’چین، پاکستان کی اقتصادی اور مالی تعاون کرتا رہا ہے اور آئندہ بھی اقتصادی استحکام برقرار رکھنے، زندگیوں کو بہتر بنانے اور ترقی کے حصول کیلئے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتا رہے گا۔ ‘‘  
 ماؤننگ نے امریکہ کا نام لئے بغیر کہا کہ’’ لیکن یہ بتانا ضروری ہے کہ ایک مخصوص ترقی یافتہ ملک کی بنیاد پرست مالیاتی پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان اور بہت سے دوسرے ترقی پذیر ممالک قرضوں میں پھنس کر بے پناہ مالی مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔‘‘انہوںنے مزید کہا کہ’’ چین اور پاکستان نے ہر مشکل وقت میں ہمیشہ ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے۔ چین پاکستان کے معاشی اور سماجی استحکام کی کوششوں میں تعمیری کردار ادا کرنے کیلئے تمام فریقین سے مشترکہ کوششوں پر زور دیتا ہے۔‘‘
  چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ ترقی پذیر ممالک کے قرضوں کا بڑا حصہ مغربی ممالک کے زیر دست تجارتی قرض دہندگان اور کثیر جہتی مالیاتی اداروں کا ہے جو ان بڑے ممالک کے اشاروں پر چلتے ہیں۔ ماؤننگ نے مطالبہ کیا کہ پاکستان کی معاشی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے قرض دینے والے مالیاتی ادارے اور ممالک مدد کیلئے آگے بڑھیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK