Inquilab Logo

اسرائیلی مغویہ افرادکے لواحقین نے اسرائیلی پارلیمان پر دھاوا بول دیا

Updated: April 05, 2024, 10:47 AM IST | Agency | Tel Aviv-Yafo

یاہو حکومت کے خلاف جم کر نعرے بازی کی ،مظاہرین نے حماس کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے میں ناکامی پر تنقید کی۔

These protesters can be seen inside the Parliament with placards in their hands. Photo: INN
ہاتھوں میں پلے کارڈ لئے یہ مظاہرین پارلیمنٹ کے اندر دیکھے جاسکتے ہیں۔ تصویر : آئی این این

حماس کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے تک پہنچنے میں ناکامی کے ردعمل میں غزہ کی پٹی میں اسرائیلی قیدیوں کے رشتہ داروں نے مغربی القدس میں اسرائیلی پارلیمان پر دھاوا بول دیا۔ کارکنان جو قیدیوں کی صورتحال کی طرف توجہ مبذول کروانا چاہتے تھے انہوں نے مہمان خانے کی کھڑکیوں پر پیلارنگ پھینک دیا جبکہ حزب اختلاف کے ارکانِ پارلیمان نے بھی اسیران کے لواحقین کی حمایت کی۔ 
 قیدیوں کے لواحقین اور مظاہرین کو حفاظتی اہلکاروں نے بعد ازاں پیچھے دھکیل دیا جنہوں نے پارلیمان میں منعقدہ اجلاس کے دوران یہ کارروائی کی تھی۔ اسرائیلی قیدیوں کے رشتہ دار اکثر مظاہرے کرتے ہیں جس میں وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو سے حماس کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے تک پہنچنے میں ناکامی کی وجہ سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا جاتا ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: تائیوان زلزلہ: زخمیوں کی تعداد ۱۰۱۱؍ہوگئی، بجلی اور پانی فراہمی کی خدمات ہنوز بحال نہیں ہوئیں

 غزہ میں اسرائیلی قیدیوں کے رشتہ داروں اور حکومت مخالف گروہوں سمیت ہزاروں مظاہرین نے۲؍ اپریل کی شام مغربی القدس میں نیتن یاہو کے گھر کے سامنے حکومت کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے پولیس سے مد بھیڑ کی تھی جبکہ کچھ مظاہرین پولیس کی رکاوٹ کو عبور کرنے میں کامیاب ہو گئے جس پر حفاظتی قوتوں نے مظاہرین کے خلاف سخت مداخلت کی تھی۔ 

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK