• Fri, 20 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

سری نگر میں ۸؍ ویں محرم کا تاریخی جلوس انتہائی تزک و احتشام سے بر آمد

Updated: July 16, 2024, 12:53 PM IST | Agency | Srinagar

وادی کےمختلف حصوں سے آئے ہوئے ہزاروں عزاداروں کی شرکت، حکام کی جانب سے امسال لگاتار دوسری بار روایتی جلوس کو بر آمد ہونے کی اجازت۔

A large number of people are seen in the 8th Muharram procession in Srinagar. Photo: PTI
سری نگرمیں ۸؍ محرم کے جلوس میں بڑی تعداد میں لوگ نظر آرہےہیں۔ تصویر : پی ٹی آئی

سری نگر کے گرو بازار علاقے سے پیر کی صبح آٹھویں محرم کا تاریخی جلوس انتہائی تزک و احتشام سے بر آمد ہوا جس میں وادی کشمیر کےمختلف حصوں سے آئے ہوئے ہزاروں عزاداروں نے شرکت کی۔ حکام نے امسال بھی لگاتار دوسری بار اس روایتی جلوس کو بر آمد ہونے کی اجازت دی ہے جو سری نگر کے گرو بازار سے بر آمد ہو کر ڈل گیٹ میں اختتام پزیر ہوا۔ 
یاد رہے کہ سال گزشتہ حکومت نے یہ روایتی جلوس بر آمد کرنے کی اجازت دی تھی جس کے بعد ۳؍دہائیوں سے زائد عرصے کے بعد یہ جلوس عزا پر انے طریقے سے آمد ہوا تھا۔ 

یہ بھی پڑھئے: آرڈر ڈیلیور نہ ہونے پر زومیٹو کیخلاف خاتون مقدمہ جیت گئی

ادھر پیر کی صبح ہی وادی کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے سیاہ لباس میں ملبوس عزادار گرو بازار پہنچے اور انتہائی پر امن طریقے سے جلوس بر آمد کیا۔ عزادار اسلام کے حق میں نعرہ بازی کر رہے تھے اور جلوس میں شامل ماتمی دستے حضرت امام حسین کی یاد میں نوحے پڑھ کر ماتم کرتے ہوئے اور زار و قطار روتے ہوئے آگے بڑھ رہے تھے۔ دریں اثناء ضلع انتظامیہ نے جلوس کی برآمد کرنے سے متعلق تمام تر انتظامات کئے اور رضا کاروں نے بھی جگہ جگہ عزاداروں کیلئے سبیلیں قائم کیں جہاں عزادروں کو پانی اور دیگر مشروبات پیش کی گئیں۔ صوبائی کمشنر کشمیر وجے کمار بدھوری، ضلع مجسٹریٹ سری نگر ڈاکٹر بلال محی الدین بٹ، انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی پی) کشمیر وی کے بردی، ایس ایس پی سری نگر آشیش مشرا اور دیگر اعلیٰ افسراں جلوس کی نگرانی کر رہے تھے اور عزاداروں کو پانی پلا رہے تھے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK