Inquilab Logo Happiest Places to Work

ٹرمپ ٹیرف کا اثر شیئر مارکیٹ پر نظرآیا،گراوٹ کے ساتھ بند

Updated: August 06, 2025, 5:52 PM IST | Mumbai

ریپو ریٹ کے حساس فیصلے نے بھی مارکیٹ کو نیچے کی طرف کھینچا۔ اس کے ساتھ ہی نفٹی۵۰؍ اور بی ایس ای سینسیکس میں مسلسل تیسرے تجارتی سیشن میں کمی واقع ہوئی-

Bombay Stock Exchange.Photo:INN
بامبے اسٹاک ایکسچینج۔ (تصویر:آئی این این)

  ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) کی جانب سے ریپو ریٹ کو۵ء۵؍ فیصد پر مستحکم رکھنے کے درمیان فارما اسٹاکس میں فروخت ہونے کی وجہ سے بدھ کو گھریلو اسٹاک مارکیٹ سرخ نشان پر بند ہوئے۔ ریپو ریٹ کے  حساس فیصلے نے بھی مارکیٹ کو نیچے کی طرف کھینچ لیا۔ اس کے ساتھ اہم بینچ مارک انڈیکس نفٹی۵۰؍ اور بی ایس ای سینسیکس میں مسلسل تیسرے تجارتی سیشن میں کمی واقع ہوئی۔
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ایک تازہ انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ اگلے ۲۴؍ گھنٹوں میں ٹیرف میں’بہت زیادہ‘ اضافہ کریں گے کیونکہ ہندوستان روس سے تیل خرید رہا ہے۔ ٹرمپ نے مزید کہا کہ ہندوستان ایک اچھا تجارتی پارٹنر نہیں ہے۔ ٹرمپ کے بیان سے جذبات پر منفی اثر پڑا۔ ۳۰؍شیئرس والا بی ایس ای سینسیکس۸۰۶۹۴؍پوائنٹس پر نیچے کھلا۔ ابتدائی تجارت میں انڈیکس میں اتار چڑھاؤ دیکھا گیا۔ یہ آخر کار۲۶ء۱۶۶؍ پوائنٹس  کے ساتھ۹۹ء۸۰۵۴۳؍  پر بند ہوا۔

یہ بھی پڑھیئے:عوام کے لیے ریزروبینک آف انڈیا کے۳؍ بڑے اعلان

 نفٹی ۵۰؍بھی۲۴۶۴۱؍ پوائنٹس پر نیچے کھلا۔ تجارتی سیشن کے دوران، یہ۲۴۵۳۹؍  پوائنٹس کی کم ترین اور۲۴۶۷۱؍ پوائنٹس کی اونچائی کو چھو گیا۔ آخر میں  یہ۳۵ء۷۵؍  پوائنٹس گر کر۲۴۵۷۴؍پوائنٹس  پر بند ہوا۔ سن فارما، ٹیک مہندرا، بجاج فائنانس، انفوسس، ایچ سی ایل ٹیک، ایٹرنل، ٹی سی ایس سینسیکس کمپنیوں میں بڑے خسارے میں رہے۔ دوسری جانب ایشین پینٹس، بھارت الیکٹرانکس، ٹرینٹ لمیٹڈ، اڈانی پورٹس، ایس بی آئی سبز رنگ میں بند ہوئے۔
شعبہ جاتی محاذ پر۱۶؍ بڑے شعبوں میں سے۱۴؍ میں کمی درج کی گئی۔ صارف اور آٹو انڈیکس میں بالترتیب۵ء۰؍ سے ۰ء۹؍فیصد کی کمی واقع ہوئی۔ اس کے علاوہ، آئی ٹی اور فارما کے حصص، جو امریکہ سے آمدنی کا ایک بڑا حصہ حاصل کرتے ہیں، بالترتیب۷ء۱؍اور ۲؍ گر گئے۔ وسیع بازاروں میں  اسمال کیپ اور مڈ کیپ انڈیکس میں ۱ء۱؍فیصد اور۸ء۰؍ فیصد کی کمی واقع ہوئی۔ ملکی معیشت میں زیادہ خطرات اور قرض لینے کی لاگت کی وجہ سے بینچ مارک سے کم کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK