Inquilab Logo

مالی سال کا آخری ہفتہ، شیئرمارکیٹ میں مسلسل تیزی

Updated: March 29, 2024, 12:04 PM IST | Agency | Mumbai

سینسیکس کے۳۰؍ اسٹاک میں سے۲۶؍ میں اضافہ دیکھا گیا جبکہ۴؍ میں کمی دیکھی گئی، جمعرات کو بینکنگ، فارما اور آئی ٹی کے حصص میں زیادہ اضافہ ہوا۔

Earlier, on March 27, the stock market was also booming. Photo: INN
اس سے قبل ۲۷؍ مارچ کو بھی شیئربازار میں تیزی دیکھی گئی تھی ۔۔ تصویر : آئی این این

دنیا کے بڑے مرکزی بینکوں کی جانب سے سود کی شرحوں میں کمی کرنے کی امید میں عالمی منڈی میں مثبت رجحان کے درمیان مقامی سطح پر ملک کی اقتصادی ترقی کے تخمینے میں اضافہ اور آر بی آئی کے متبادل سرمایہ کاری فنڈ (اے آئی ایف) میں قرض دہند گان کے سرمایہ کاری کے اصولوں میں نرمی کے بعد ہمہ گیر خریداری کی وجہ سے رواں مالی سال کے آخری ہفتے اسٹاک مارکیٹ گلزار رہی۔ 
بی ایس ای کا۳۰؍ شیئروں کا حساس انڈیکس سینسیکس ۶۵۵ء۰۴؍پوائنٹس کی چھلانگ لگا کر دو ہفتے کی بلند ترین سطح ۷۳۶۵۱ء۳۵؍ پوائنٹس پر بند ہوا۔ اس سے پہلے۱۲؍ مارچ کو یہ۷۳۶۶۷ء۹۶؍پوائنٹس پر تھا۔ اس کے علاوہ نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی۲۰۳ء۲۵؍پوائنٹس اچھل کر۲۲۳۲۶ء۹۰؍ پوائنٹس تک پہنچ گیا۔ اسی طرح بی ایس ای کا مڈ کیپ۰ء۶۲؍ فیصد بڑھ کر ۳۹۳۲۲ء۱۲؍ پوائنٹس اور اسمال کیپ۰ء۳۳؍ فیصد مضبوط ہوکر۴۳۱۶۶ء۳۴؍ پوائنٹس پر رہا۔ اس دوران بی ایس ای میں کل ملا کر ۳۹۳۸؍ کمپنیوں کے حصص میں کاروبار ہوا جن میں سے ۱۸۰۲؍ میں خریداری اور۲۰۲۴؍ میں فروخت کا رجحان رہا جبکہ۱۱۲؍کمپنیوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ اسی طرح نفٹی کی۴۵؍ کمپنیاں سبز رنگ میں بند ہوئیں جبکہ باقی ۵؍ کمپنیاں سرخ نشان پر بند ہوئیں۔ 

یہ بھی پڑھئے:پیاز سستی ہونے کی اُمید، حکومت کا ۵؍ لاکھ ٹن پیاز خریدنے کا اعلان

 تجزیہ کاروں کے مطابق ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) نے بدھ کے روز دسمبر میں لائے گئے اصولوں میں نرمی کی ہے جس کے تحت لازمی قرض دہندگان اگر متبادل سرمایہ کاری کے فنڈز میں خریداری کرتے ہیں تو انہیں سخت دفعات سے رعایت دی جائیگی۔ قوانین میں اس نرمی سے مالیاتی صورتحال میں تیزی آئی اور مارکیٹ نے اونچی چھلاکنگ لگائی۔ اس کے علاوہ مالیاتی صلاح دینے والی ایس اینڈ پی گلوبل کے بعد اب مورگن اسٹینلے نے مالی سال ۲۵-۲۰۲۴ء کیلئے ملک کی مجموعی گھریلو پیداوار (جی ڈی پی) کی شرح نمو کا تخمینہ۶ء۸؍ فیصد تک بڑھا دیا ہے جس سے مارکیٹ میں سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا ہے۔ سینسیکس کے۳۰؍ اسٹاک میں سے۲۶؍ میں اضافہ دیکھا گیا جبکہ ۴؍ میں کمی دیکھی گئی۔ جمعرات کو بینکنگ، فارما اور آئی ٹی کے حصص میں زیادہ اضافہ ہوا۔ آج نفٹی پی ایس یو بینک انڈیکس میں ۲ء۶۲؍ فیصد کا سب سے زیادہ اضافہ ہوا۔ ایس بی آئی کے حصص میں ۲ء۵۳؍فیصد اضافہ ہوا۔ 
مارکیٹ میں تیزی کی۳؍ وجوہات
 خام تیل کی قیمتوں میں کمی، غیر ملکی سرمایہ کاروں کی ہندوستانی بازار میں سرمایہ کاری میں اضافہ، ہندوستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ۔ 
 آئی سی آئی سی آئی سیکوریٹیز کے شیئر میں گراوٹ
 آئی سی آئی سی آئی سیکوریٹیز کو ڈی لسٹ کرنے کی منظوری کے بعد آج اس کے حصص میں کمی دیکھی گئی۔ ابتدائی کاروبار میں حصص ۴ء۴۷؍ فیصد گر کر ۷۰۸ء۵۵؍کی انٹرا ڈے کم ترین سطح پر آ گیا۔ تاہم یہ بعد میں بحال ہوا اور اس کے حصص ۱۲ء۷۵؍ (۱ء۷۲؍فیصد)گرکر۷۲۸ء۹۵؍پر بند ہوئے۔ 
گزشتہ روز بھی مارکیٹ میں تیزی رہی
اس سے قبل گزشتہ روز یعنی۲۷؍مارچ کو بھی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی تھی۔ سینسیکس۵۲۶؍ پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ۷۲۹۹۶؍ پر بند ہوا تھا۔ اس کے ساتھ ہی نفٹی میں بھی ۱۱۸؍ پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا تھا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK