Inquilab Logo

ریلوے کا ’کمال ‘،۵ء۶۹؍ لاکھ روپے خرچ کرکے ۱۶۸؍ چوہے پکڑے

Updated: September 17, 2023, 11:41 AM IST | Agency | Lucknow

ناردن ریلوے کےلکھنؤ ڈویژن نے فی چوہا ۴۱؍ ہزار روپے خرچ کرڈالے، آر ٹی آئی میں انکشاف، کئی ڈویژن نےتو جواب ہی نہیں  دیا۔

In railways rat catching work is done on contract basis. Photo: INN
ریلوے میں چوہے پکڑنے کا کام ٹھیکے پر ہوتا ہے۔ تصویر:آئی این این

ناردن ریلوے کے لکھنؤ ڈویژن نے آر ٹی آئی کے تحت پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں  انکشاف کیا ہے کہ ۲۰۲۰ء سے ۲۰۲۲ء کے دوران ۲؍ برسوں  میں اس نے چوہے پکڑنے پر ۶۹ء۵؍ لاکھ روپے خرچ کرڈالے۔اس دوران وہ ۱۶۸؍ چوہے پکڑنے میں  کامیاب ہوا۔ا س طرح لکھنؤ ڈیویژن نے ایک چوہا پکڑنے پر۴۱؍ ہزار روپے کی خطیر رقم خرچ کر ڈالی۔ ٹائمز آف انڈیا میں  شائع ہونےو الی رپورٹ کے مطابق آرٹی آئی رضاکار چندر شیکھر گوڑ جو مدھیہ پردیش کے نیمچ میں  رہتے ہیں  ، نے ناردن ریلوے کے مختلف ڈویژنوں سے آر ٹی آئی کے تحت مختلف سوالات کئے تھے۔ لکھنؤ ڈویژن کےجواب کے مطابق ہر سال چوہے پکڑنے پر اوسطاً ۲۳ء۲؍لاکھ روپے خرچ کئے گئے۔ اس سوال پر کہ چوہے پکڑنے کی ذمہ داری کس کی ہوتی ہے، آر ٹی آئی میں  بتایاگیاہے کہ یہ کام ٹھیکہ دے کر کروایا جاتا ہے۔ آرٹی آئی کے تحت یہ معلومات ناردن ریلوے کے امبالہ،دہلی، فیروز پور، لکھنؤ اور مراد آباد ڈویژن سے مانگی گئی تھی مگر صرف ۳؍ ڈویژنوں لکھنؤ، امبالہ اور دہلی نے جواب دیا۔ان میں سے امبالہ اور دہلی کے جواب اطمینان بخش نہیں  ہیں کیوں  کہ انہوں  نے اس سوال کا جواب ہی نہیں دیاجو پوچھا گیا ہے۔ فیروز پور اور مراد آباد ڈویژن نے جواب دینے کی زحمت ہی گوارا نہیں کی۔ صرف لکھنؤ ڈویژن ایساتھا جس نے واضح طور پر بتایا ہے کہ کتنا اور کس طرح خرچ کیاگیا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK