Inquilab Logo Happiest Places to Work

’’پولیس اہلکاروں نے میرے ساتھ مارپیٹ کی اور مجھے مجرم کی طرح گھسیٹا‘‘

Updated: March 24, 2026, 9:58 AM IST | Iqbal Ansari | Mumbai

ستارہ کے نگراں وزیر شمبھو راج دیسائی نے دونوں ایوان میں آپ بیتی سنائی، چیئرپرسن نے سپرنٹنڈنٹ کو معطل کرنے کا حکم دیا۔

State Minister Shambhuraj Desai Recounts His Story. Photo:INN
اپنی آپ بیتی سناتے ہوئے ریاستی وزیر شمبھوراج دیسائی۔ تصویر:آئی این این
 ’’پولیس اہلکاروں نے میرے ساتھ مارپیٹ کی اور ستارہ کا نگراں وزیر ہونے کے باوجود ایک مجرم کی طرح گھسیٹنے ہوئے لے گئے۔ ‘‘ یہ باتیں ستارہ کے نگراں وزیر اورشیو سینا ( شندے) کے لیڈر شمبھو راج دیسائی نے پیر کو دونوں ایوانوں میں بتائیں۔  خیال رہے کہستارہ ضلع پریشد میں صدر اور نائب صدر کے انتخاب کے معاملے میں وزیر شمبھو راج دیسائی کی پٹائی ہوگئی تھی۔ اس معاملے پر نائب شیو سینا نے ودھان بھون کی سیڑھیوں پر احتجاج کیا۔
 
 
بعد ازاںقانون ساز کونسل اور قانون ساز اسمبلی میں شمبھو راج دیسائی نے آپ بیتی سنائی۔ اس دوران قانون ساز کونسل کی چیئرپرسن نیلم گوہرے نے ستارا کے پولیس سپرنٹنڈنٹ اور شمبھوراج دیسائی اور دیگر اراکین کو ووٹ دینے سے روکنے پر معطل کرنے کا حکم دیا جبکہ قانون ساز اسمبلی میں ایکناتھ شندے نےبھی اس معاملے کی گواہی دیتے ہوئے متعلقہ پولیس اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ۔ اس پر وزیر اعلیٰ فرنویس نے اس معاملے کی اعلیٰ  سطحی جانچ کرنے اور جانچ رپورٹ کے مطابق کارروائی کرنے کا یقین دلایا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ شندے سینا کے احتجاج پر وہ ناراض ہیں۔
 
 
شیوسینا شندے گروپ کے وزیر شمبھوراج دیسائی کے ساتھ پولیس کی بدسلوکی کا معاملہ پیر کو پہلے قانون ساز کونسل میں بڑے پیمانے پر زیر بحث آیا۔ شمبھوراج دیسائی نے خود ان کے ساتھ ہونے والی بدتمیزی کی داستان سنائی، اور متعلقہ پولیس افسر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ بھی کیا۔انہوںنے کہا کہ ’’مَیں ۴۰؍ سال سے سیاست میں ہوں، لیکن اتنا برا تجربہ کبھی نہیں ہوا۔ میں نے ضلع پریشد کے انتخابات میں این سی پی کے ساتھ اتحاد کیا تھا اورممبر ان کے ساتھ ووٹ ڈالنے جا رہا تھا، تاہم ایک جھوٹی شکایت کی گئی کہ ایک ممبر کو اغوا کر لیا گیا ہے۔  جب میں پولنگ اسٹیشن پہنچا تو۱۰۰؍سے زائد سادہ لباس پولیس اہلکاروں نے مجھے روک لیا۔‘‘انہوں نے کہا کہ ’’ وزیر ہونے کے باوجود  وہ مجھے گھسیٹ کر لے گئے اور مجرموں جیسا سلوک کیا۔ میرے ساتھ دھکا مکی کی گئی جس سے میری انگلی میں بھی زخمی ہو گئی اور خون میرے کپڑوں پر بہنے لگا ۔‘‘

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK