Inquilab Logo Happiest Places to Work

سی پیک کا دوسرا مرحلہ نئے ماڈل کے تحت آگے بڑھائیں گے: شہباز شریف

Updated: August 01, 2023, 11:46 AM IST | Islamabad

اقتصادی راہداری معاہدہ کے ۱۰؍ سال مکمل ہونے پرپاکستان ا ور چین کےدرمیان مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط،چین کے نائب وزیر اعظم کو ’ہلال پاکستان‘ ایوارڈ

Shehbaz Sharif welcomed the Deputy Prime Minister of China on his arrival in Pakistan. (PTI)
پاکستان پہنچنے پرچین کے نائب وزیر اعظم کا شہباز شریف نے استقبال کیا تھا ۔ (پی ٹی آئی )

وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کا دوسرا مرحلہ نئے ماڈل کے تحت آگے بڑھا نے کے عزم کا اظہار کیا۔سی پیک(چین پاکستان اقتصادی راہداری ) منصوبے کی ۱۰؍ سالہ تقریب میں شرکت کیلئے چینی نائب وزیر اعظم ہی لی فینگ تین روزہ دورے پر اتوار کو پاکستان پہنچے  تھے۔پیر کو اس سلسلے میں منعقدہ تقریب میں پاکستان اور چین کے درمیان مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط  کئے گئے۔ تقریب میں وزیر اعظم شہباز شریف اور چین کے نائب وزیر اعظم ہی لی فینگ نے خصوصی شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ’’پاک - چین اقتصادی راہداری کے۱۰؍ سال مکمل ہونے پر میں چین کے نائب وزیر اعظم ہی لی فینگ کی پاکستان آمد پر شکر گزار ہوں۔ سی پیک معاہدے پر دستخط آج سے۱۰؍ برس قبل سابق وزیراعظم نواز شریف اور سابق چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان ہوئے تھے اور اس کی سیاہی سوکھنے سے قبل ہی اس پر عملدرآمد کا آغاز ہوگیا تھا۔‘‘ان کا کہنا تھا ’’ اس معاہدے کی بدولت آج ہم کہہ سکتے ہیں کہ پاکستان میں شعبہ توانائی، روڈ، انفرااِسٹرکچر، پبلک ٹرانسپورٹ اور ہائیڈل پاور سیکٹر میں۲۵؍ ارب ڈالرسے زیادہ کی سرمایہ کاری آئی۔ 
 وزیراعظم نے کہا کہ مجھے اس میں کوئی شک نہیں کہ ہم سی پیک کے دوسرے مرحلے میں داخلے ہو رہے ہیں، آج ہم نے کچھ اہم دستاویزات پر دستخط کیے ہیں جو دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون میں مزید اضافے کا سبب بنیں گے۔
 انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان یہ دوستی ہمیشہ برقرار رہے گی اور اس میں ہم کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کریں گے۔
چینی نائب وزیراعظم کو ’ہلالِ پاکستان‘ ایوارڈ
 بعدازاں صدر مملکت عارف علوی نے اسلام آباد کے ایوان صدر میں منعقدہ ایک سرمایہ کاری کی تقریب کے دوران چین کے نائب وزیر اعظم کو پاکستان کا دوسرا سب سے بڑا سول ایوارڈ ’ہلال پاکستان‘ سے نوازا ۔چینی نائب وزیر اعظم کو یہ ایوارڈ پاکستان اور چین کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے فروغ میں ان کے کردار کے اعتراف میں دیا گیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK