Inquilab Logo

عالمی سطح پر مثبت اشارے سے شیئر بازار میں پھر تیزی

Updated: March 01, 2024, 12:30 PM IST | Agency | Mumbai

بی ایس ای کا۳۰؍ حصص پر مشتمل حساس انڈیکس سینسیکس ۱۹۵ء۴۲؍ پوائنٹس کے بعد۷۲۵۰۰ء۳۰؍ پوائنٹس پہنچا۔

Bombay Stock Exchange Building. Photo, Revolution: Atul Kamble
بامبے اسٹاک ایکسچینج کی عمارت۔ تصویر، انقلاب: اتل کامبلے

عالمی سطح سے مثبت اشارے ملنے کے ساتھ ہی گھریلو سطح پر ہیلتھ کیئر گروپ کو چھوڑ کر تقریباً تمام گروپوں میں خریداری کی وجہ سے اسٹاک مارکیٹ نے جمعرات کو پھر رفتار پکڑی اور اس دوران سینسیکس اور نفٹی میں کامیابی حاصل کی۔ بی ایس ای کا۳۰؍ حصص پر مشتمل حساس انڈیکس سینسیکس۴۲ء۱۹۵؍ پوائنٹس کے اضافے سے۳۰ء۷۲۵۰۰؍ پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) نفٹی۳۱ء۶۵؍ پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ۲۱۹۸۲ء۸۰؍ پوائنٹس پر رہا۔ بی ایس ای میں چھوٹی اور درمیانی کمپنیوں میں پچھلے۴؍ دنوں سے جاری فروخت میں وقفہ تھا اور آج ان دونوں میں اضافہ دیکھا گیا۔ بی ایس ای مڈ کیپ۰ء۸۴؍ فیصد بڑھ کر۹۸ء۳۹۳۴۶؍ پوائنٹس اور اسمال کیپ ۰ء۵۰؍ فیصد بڑھ کر۱۰ء۴۵۲۲۵؍ پوائنٹس پر رہا۔ بی ایس ای گروپس میں ہیلتھ کیئر کے علاوہ، جس میں ۰ء۶۸؍ فیصد کی کمی واقع ہوئی، باقی تمام گروپوں میں تیزی رہی جس میں پاور نے سب سے زیادہ۱ء۰۱؍ فیصد اضافہ ریکارڈ کیا۔ 
بی ایس ای پر کل۳۹۰۹؍ کمپنیوں کا کاروبار ہوا جن میں سے ایک ہزار ۹؍سو کو فائدہ ہوا جبکہ ایک ہزار ۸۹۵؍کو نقصان ہوا اور۱۱۴؍ میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ عالمی سطح پر ملا جلا رجحان دیکھا گیا۔ برطانیہ کا ایف ٹی ایس ای۲۹ء۰؍ فیصد، جرمنی کا ڈیکس ۵۱ء۰؍ فیصد اور چین کا شنگھائی کمپوزٹ ۱ء۹۴؍ فیصد بڑھ گیا جبکہ جاپان کا نکی ۱۱ء۰؍ فیصد اور ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ ۱۵ء۰؍ فیصد نیچے رہا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK