Inquilab Logo Happiest Places to Work

کوپ ۲۸؍ اجلاس کا دبئی میں آغاز،ہندوستان سمیت۲۰۰؍ممالک شریک

Updated: December 01, 2023, 12:12 PM IST

۱۲؍دسمبر تک جاری رہنے والے اجلاس میں ۱۹۷؍ممالک کے لیڈران ماحولیاتی تبدیلی سے لاحق خطرات سے نمٹنے کیلئے تجاویز پر غور کریں گے۔

A scene from the opening session of the COP 28 meeting held in Dubai. Photo: INN
دبئی میں منعقدہ کوپ ۲۸؍اجلاس کے افتتاحی سیشن کا ایک منظر۔ تصویر : آئی این این

متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں جمعرات سے’کوپ۲۸‘کااجلاس شروع ہو رہاہےجس میں ہندوستان سمیت۲۰۰؍ممالک کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔
۳۰؍ نومبرسے ۱۲؍دسمبر تک جاری رہنے والی اس عالمی کانفرنس میں دنیا کے ۱۹۷؍ممالک کے لیڈران کرہ ارض کو ماحولیاتی تبدیلی سے لاحق خطرات سےنمٹنے کے لیے سفارشات اور تجاویز پر غور کریں گے۔کوپ ۲۸؍کے دوران کوپ فورم کوسب کیلئےقابل قبول بنانے کے ساتھ ’پیرس معاہدے‘ کے اہداف کے حصول کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔اس کے علاوہ کوپ ۲۸؍میں متبادل توانائی کے ذرائع کے استعمال سے۲۰۳۰ءتک گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج کو کم کے اہداف مقرر کیے جائیں گے۔
 گزشتہ سال مصر میں ہونے والی کوپ ۲۸؍ کےدوران امیرممالک سے ماحولیاتی تبدیلوں سے بچنے کے لیے متاثرہ غریب ممالک کو رقم دینے کیلئے ’لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ‘ کا قیام کیا گیا تھا مگر تاحال یہ طے نہیں ہوسکا ہے کہ اس فنڈ کے تحت کون سے ممالک کس کو کتنی رقم اورکیسے ادا کریں گے۔اس پر کوپ ۲۸؍کے دوران کنونشن کے ۲۴؍ رکن ممالک اس طریقہ کار پر مل کر کام کریں گےکہ کن نقصانات کی مد میں کون سے ممالک کس کو کتنی رقم ادا کریں۔
کوپ کانفرنس کیا ہے؟
’کانفرنس آف دا پارٹیز‘ یا کوپ اقوام متحدہ کے ’فریم ورک کنونشن آن کلائمٹ چینج‘ کا سپریم فیصلہ ساز پلیٹ فارم ہے۔
یو این کلائمیٹ چینج کانفرنس کی ویب سائٹ کے مطابق اس ’فریم ورک کنونشن آن کلائمٹ چینج‘ کاقیام مارچ ۱۹۹۴ءمیں ہوا اوریہ کنونشن کرہ ارض کے ماحولیاتی نظام کے ساتھ ’خطرناک‘ انسانی مداخلت کی روک تھام کے لیے بنایا گیا۔
اس کنونشن کے تحت ماحولیاتی تبدیلیوں کا باعث بننے والی گیسوں کے اخراج میں کمی لانے کے ساتھ کرہ ارض کا درجہ حرارت کم کرانا ہے۔
کنونشن کی جانب سے۱۹۹۵ءسے’کانفرنس آف دی پارٹیز‘ یا کوپ کانفرنس کا انعقاد کیاگیا۔کوپ کا پہلا اجلاس مارچ ۱۹۹۵ء میں جرمنی کے شہر برلن میں ہوا۔
دنیا کےتقریباً تمام ممالک ’فریم ورک کنونشن آن کلائمٹ چینج‘ کے رکن یا پارٹی ہیں۔ اس وقت کنوینشن کے ۱۹۸؍ممالک رکن یاپارٹی ہیں۔یہ وہ ممالک ہیں جنہوں نے ۱۹۹۲ء میں اقوام متحدہ کےماحولیاتی تبدیلیوں سے متعلق معاہدے پر دستخط کئےہیں۔
کوپ کا سیکریٹریٹ جرمنی کےشہربون میں ہے۔ اصولی طور کوپ کااجلاس مرکزی سیکریٹریٹ میں ہوتاہے مگر کوئی رکن اجلاس کی میزبانی کی پیشکش کرے تو اجلاس وہاں بلایا جاسکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK