Inquilab Logo

اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل ۳؍دنوں کی تیزی کے بعد معمولی گراوٹ درج

Updated: April 03, 2024, 11:27 AM IST | Agency | Mumbai

بی ایس ای کی بڑی کمپنیوں کے برعکس، درمیانی اور چھوٹی کمپنیوں کے حصص میں زبردست خریداری ہوئی۔

BSE Building. Photo: INN
بی ایس ای کی عمارت۔ تصویر : آئی این این

عالمی منڈی کے ملے جلے رجحان کے درمیان مقامی سطح پر گزشتہ روز کی ریکارڈ قیمت پرکوٹک بینک، ایچ سی ایل ٹیک، آئی سی آئی آئی بینک اور ماروتی سمیت ۱۶؍ بڑی کمپنیوں میں فروخت کے دباؤ میں اسٹاک مارکیٹ کی لگاتار ۳؍ دن کی تیزی آج تھم گئی۔ 
 بی ایس ای کا۳۰؍ حصص والا حساس انڈیکس سینسیکس۱۱۰ء۶۴؍ پوائنٹس کی گراوٹ لے کر۷۳۹۰۳ء۹۱؍ پوائنٹس پر بند ہوا۔ اس کے علاوہ، نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی۸ء۷۰؍ پوائنٹس گر کر ۲۲۴۵۳ء۳۰؍ پوائنٹس پر رہا۔ تاہم، بی ایس ای کی بڑی کمپنیوں کے برعکس، درمیانی اور چھوٹی کمپنیوں کے حصص میں زبردست خریداری ہوئی، جس نے بازار کو سنبھالا۔ اس دوران، مڈ کیپ۱ء۱۴؍ فیصد چھلانگ لگا کر ۴۰۴۲۴ء۶۱؍ پوائنٹس اور اسمال کیپ ۱ء۲۸؍ فیصد اچھل کر ۴۵۰۲۳ء۰۶؍ پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ اس دوران بی ایس ای میں کل ۳۹۵۹؍ کمپنیوں کے حصص میں کاروبار ہوا جن میں سے۲۸۴۸؍ میں خریداری۱۰۰۴؍ میں  فروخت جبکہ۱۰۷؍ میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ اسی طرح نفٹی کی۲۸؍ کمپنیاں سبز جبکہ باقی۲۲؍ سرخ نشان پر رہیں۔ 

یہ بھی پڑھئے: ملک کی پیداواری سرگرمیاں۱۶؍سال کی بلند ترسطح پرپہنچیں

بی ایس ای میں، آئی ٹی، ٹیک، ٹیلی کام اور بینکنگ گروپس کی۰ء۷۱؍ فیصد تک کی کمی کو چھوڑ کر بقیہ۱۶؍ گروپس میں تیزی کا رجحان رہا۔ اس دوران کموڈٹیز۱ء۱۷، انرجی۱ء۰۳، انڈسٹریلز ۰ء۹۴، یوٹیلٹیز۱ء۲۱، آٹو۱ء۰۶، کنزیومر ڈیوربلز ۱ء۸۲، میٹلز۱ء۴۲، آئل اینڈ گیس۱ء۵۳، ریئلٹی ۱ء۰۳؍ اور سروسز گروپ کے حصص میں ۵ء۶؍ فیصد اضافہ ہوا۔ 
 بین الاقوامی سطح پر مثبت رجحان دیکھنے میں آیا۔ اس دوران برطانیہ کا ایف ٹی ایس ای۰ء۴۳، جرمنی کا ڈیکس۰ء۰۱، جاپان کا نکئی۰ء۰۹، ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ۲ء۳۶؍ اور جنوبی کوریا کا کوسپی۰ء۱۹؍ فیصد مضبوط رہا جبکہ چین کا شنگھائی کمپوزٹ۰ء۸؍ فیصد کم ہوا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK