Inquilab Logo Happiest Places to Work

’’دی سپرماریو گلیکسی مووی‘‘ ۲۰۲۶ء میں ایک ارب ڈالرکلب میں شامل ہونےوالی پہلی فلم

Updated: June 08, 2026, 6:07 PM IST | Mumbai

’’دی سپر ماریو گلیکسی مووی‘‘ نے عالمی باکس آفس پرایک ارب امریکی ڈالرس سے زیادہ کی کمائی کر لی ہے اور اس طرح یہ ۲۰۲۶ء کی پہلی فلم بن گئی ہے جس نے یہ سنگِ میل عبور کیا۔

Mario Movie.Photo:INN
ماریو مووی۔ تصویر:آئی این این

’’دی سپر ماریو گلیکسی مووی‘‘ نے عالمی باکس آفس پرایک  ارب امریکی ڈالرس سے زیادہ کی کمائی کر لی ہے اور اس طرح یہ ۲۰۲۶ء کی پہلی فلم بن گئی ہے جس نے یہ سنگِ میل عبور کیا۔تازہ ترین ہفتے کے اختتام کے بعد فلم کی کمائی شمالی امریکہ میں۵ء۴۲۸؍ ملین امریکی ڈالر اور بین الاقوامی مارکیٹس میں ۵ء۵۷۱؍ ملین امریکی ڈالر تک پہنچ گئی، جس کے نتیجے میں اس کی عالمی مجموعی کمائی ایک  ارب امریکی ڈالر سے تجاوز کر گئی۔

یہ بھی پڑھئے:دپیکا ککڑ کی امیونوتھیراپی کا آغاز، شعیب نے سرجری سے متعلق افواہوں کی تردید کی


یہ کامیابی ۲۰۲۳ء میں ریلیز ہونے والی’’دی سپر ماریو برادرز مووی‘‘‘ کی شاندار کارکردگی کا تسلسل ہے، جس نے دنیا بھر میں ۳ء۱؍ارب امریکی ڈالرس سے زائد کمائے تھے۔ دونوں فلموں کو ملا کرماریو سیریز ہالی ووڈ کی سب سے کامیاب اینی میٹڈ فرنچائزز میں شمار ہونے لگی ہے اور عالمی ٹکٹ فروخت سے ۳ء۲؍ ارب امریکی ڈالر کی کمائی کے ساتھ مجموعی درجہ بندی میں نویں نمبر پر ہے۔

یہ بھی پڑھئے:فلپائن: ۸ء۷؍شدت کا زلزلہ، کئی ممالک میں سونامی وارننگ، انخلاء کے احکامات


اب یہ فرنچائز انسائیڈ آؤٹ (دو فلموں سے ۵۶ء۲؍ ارب امریکی ڈالر)، ’’کنگ فو پانڈا‘‘ (چار فلموں سے۳۷ء۲؍ ارب امریکی ڈالر) اور’’مڈغاسکر‘‘ (۷؍ فلموں سے۲۶ء۲؍ ارب امریکی ڈالر) جیسی بڑی اینی میٹڈ فرنچائزز کے ہم پلہ آ چکی ہے۔سب سے زیادہ کمائی کرنے والی اینی میٹڈ فرنچائز اب بھی ’’ڈیسپکیبل می‘‘ ہے، جویونیورسل پکچرز اور الیومینیشن کی مشترکہ تخلیق ہے اور جس نے ۶؍ فلموں کے ذریعے  ۶۴ء۵؍ ارب امریکی ڈالر کی کمائی کی ہے۔امریکہ میں ’’ماریو‘‘ فلمیں اینی میٹڈ فرنچائزز میں پانچویں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی سیریز ہیں۔ ان سے آگے ’’ڈیسپکیبل می‘‘، ’’شریک‘‘، ’’ٹوائے اسٹوری‘‘ اور ’’انسائیڈ آؤٹ‘‘ موجود ہیں۔ یہ فلم ’’ننٹینڈو‘‘ اور’’الیومینیشن‘‘ کے اشتراک سے بنائی گئی ہے اور اس میں ’’ماریو‘‘ اور اس کے ساتھی’’لوئیجی، یوشی، باؤزر‘‘ اور’’پرنسس پیچ‘‘ خلا میں سفر کرتے ہیں تاکہ ’’پرنسس روزالینا‘‘ کو ’’باؤزر‘‘ اور ’’باؤزر جونیئر سے بچا سکیں۔فلم کی وائس کاسٹ میںکرس پریٹ، اینیا ٹیلر-جوائے، گلین پاول، ڈونالڈ گلوور، جیک بلیک  اور بینی سیفدی شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK