• Wed, 04 February, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

پاکستان کے بغیر بھی دنیا چلتی رہے گی: کپل دیو

Updated: February 04, 2026, 6:01 PM IST | Mumbai

کرکٹ کی دنیا کے عظیم کھلاڑی اور ہندوستان کو پہلا ورلڈ کپ جتانے والے کپتان کپل دیو نے پاکستان کی جانب سے ورلڈ ٹی ۲۰؍ ۲۰۲۶ء میں ہندوستان کے خلاف میچ نہ کھیلنے کے فیصلے پر شدید تنقید کی ہے۔

Kapil Dev.Photo:INN
کپل دیو۔ تصویر:آئی این این

کرکٹ کی دنیا کے عظیم کھلاڑی اور  ہندوستان کو پہلا ورلڈ کپ جتانے والے کپتان کپل دیو نے پاکستان کی جانب سے ورلڈ ٹی ۲۰؍ ۲۰۲۶ء میں  ہندوستان  کے خلاف میچ نہ کھیلنے کے فیصلے پر شدید تنقید کی ہے۔ کپل دیو کا کہنا ہے کہ اگر پاکستان بائیکاٹ کی راہ پر چلتا ہے، تو طویل مدت تک دنیا انہیں یاد تک نہیں کرے گی اور کرکٹ کا کارواں ان کے بغیر ہی آگے بڑھ جائے گا۔
کپل دیو نے ایک نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ کھلاڑیوں کا نہیں بلکہ بورڈ اور حکومت کا ہے، جو کہ افسوسناک ہے۔   کپل کے مطابق  پاکستان نے ہمیشہ کرکٹ کو بہترین ٹیلنٹ دیا ہے، لیکن ایسے فیصلوں سے نوجوان کھلاڑیوں کی ایک پوری نسل تباہ ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ جب بورڈ کھلاڑیوں کو کھیلنے سے روکتا ہے تو اس سے ملک کی ساکھ کو عالمی سطح پر نقصان پہنچتا ہے۔
 کپل دیو نے دو ٹوک انداز میں کہا، جذبات پر وقتی اثر ضرور پڑے گا، لیکن سچ تو یہ ہے کہ کچھ عرصے بعد کوئی انہیں مس نہیں کرے گا۔ لوگ آگے بڑھ جائیں گے۔ دوسری جانب، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل  نے بھی اس معاملے پر سخت رخ اختیار کر لیا ہے۔ آئی سی سی کا کہنا ہے کہ ’’سلیکٹو پارٹیسپیشن‘‘ (اپنی مرضی کے میچ کھیلنا) عالمی کھیلوں کے بنیادی اصولوں کے خلاف ہے۔
 آئی سی سی نے واضح کیا کہ اس فیصلے سے پاکستان کے کرکٹ مستقبل پر سنگین اثرات  مرتب ہو سکتے ہیں، کیونکہ پاکستان خود اس عالمی کرکٹ سسٹم کا حصہ اور اس سے فائدہ اٹھانے والا ملک ہے۔ آئی سی سی کے مطابق، ہر کوالیفائیڈ ٹیم سے یہ توقع کی جاتی ہے کہ وہ شیڈول کے مطابق تمام میچز برابر کی شرائط پر کھیلے۔
موجودہ  ہندوستانی ٹیم دنیا کی سب سے خطرناک  ٹیم ہے: دھونی
کرکٹ کی دنیا کے سب سے کامیاب کپتانوں میں سے ایک، مہندر سنگھ دھونی نے ٹی۲۰؍ ورلڈ کپ ۲۰۲۶ء کے آغاز سے محض چند روز قبل کرکٹ کے ایوانوں میں ہلچل مچا دی ہے۔کیپٹن کول  کا ماننا ہے کہ موجودہ  ہندوستانی ٹیم اس وقت ٹی ۲۰؍ فارمیٹ میں دنیا کی سب سے خطرناک   ٹیم ہے، جس سے ٹکرانا کسی بھی حریف کے لیے لوہے کے چنے چبانے کے مترادف ہوگا۔

یہ بھی پڑھئے:امریکہ کی ٹیکسٹائل برآمدات میں ۳۰؍فیصد حصہ داری، معاہدے سے صنعت کو بڑا فائدہ

ایک تقریب کے دوران گفتگو کرتے ہوئے دھونی نے ٹیم انڈیا کی طاقت کا بھرپور دفاع کیا۔ ان کے مطابق ٹیم میں وہ تمام خاصیت موجود ہیں جو ایک عالمی فاتح بننے کے لیے ضروری ہیں۔ کھلاڑیوں کے پاس تجربے کی کوئی کمی نہیں ہے اور وہ جانتے ہیں کہ بڑے میچوں میں اعصاب پر قابو کیسے پایا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھئے:ڈبلیو پی ایل: فائنل میں پہنچ کر دہلی کیپٹلز نے تاریخ رقم کر دی

 دھونی نے ٹیم کی دھواں دھار بیٹنگ اور جسپریت بمراہ و ورون چکرورتی جیسے بولرز کی موجودگی کو  ہندوستان کا سب سے بڑا ہتھیار قرار دیا۔دھونی کا یہ بھروسہ محض جذبات پر مبنی نہیں بلکہ اعداد و شمار بھی  ہندوستانی ٹیم کی بالادستی پر مہر ثبت کرتے ہیں۔ اکتوبر  ۲۰۲۳ ءسے اب تک  ہندوستان نے ۵۱؍میچزمیں فتوحات درج کیں جبکہ صرف ۸؍ میچزمیں شکست ہوئی ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK