اداکار شاہد کپور اپنی آنے والی فلم ’’کاک ٹیل۲‘‘ کی ریلیز کے تعلق سے پُرجوش ہیں۔ اسی دوران فلم کے میکرز نے بدھ کو فلم کا پہلا گانا’’جب تلک‘‘ جاری کر دیا ہے، جسے شاہد کپور نے بے حد خاص قرار دیا۔
EPAPER
Updated: April 09, 2026, 2:04 PM IST | Mumbai
اداکار شاہد کپور اپنی آنے والی فلم ’’کاک ٹیل۲‘‘ کی ریلیز کے تعلق سے پُرجوش ہیں۔ اسی دوران فلم کے میکرز نے بدھ کو فلم کا پہلا گانا’’جب تلک‘‘ جاری کر دیا ہے، جسے شاہد کپور نے بے حد خاص قرار دیا۔
اداکار شاہد کپور اپنی آنے والی فلم ’’کاک ٹیل۲‘‘ کی ریلیز کے تعلق سے پُرجوش ہیں۔ اسی دوران فلم کے میکرز نے بدھ کو فلم کا پہلا گانا’’جب تلک‘‘ جاری کر دیا ہے، جسے شاہد کپور نے بے حد خاص قرار دیا۔ انہوں نے بتایا کہ گانے کی شوٹنگ کے دوران سیٹ پر بہت خوشگوار اور مثبت ماحول تھا۔ شاہد کے لیے یہ گانا اس لیے بھی خاص ہے کیونکہ یہ فلم کا پہلا گانا ہے۔ شاہد کپور نے کہا کہ ’’ اس گانے کی شوٹنگ کے دوران سیٹ پر بہت مثبت توانائی تھی۔ ہم سب نے ایک ساتھ بہت اچھا وقت گزارا۔ سب کچھ آسان، خوشگوار اور فطری محسوس ہو رہا تھا۔ یہی چیزیں اسکرین پر بھی نظر آ رہی ہیں۔ مجھے پورا یقین ہے کہ ناظرین اس گانے میں موجود خلوص اور خوشی کو اسکرین پر محسوس کریں گے اور خود کو اس سے جوڑ پائیں گے۔‘‘
گانا’’جب تلک‘‘ نوجوان جذبے، دھوپ اور خوش مزاجی کا خوبصورت احساس پیش کرتا ہے۔ موسیقارپریتم نے اس گانے کی دھن تیار کی ہے، جبکہ اریجیت سنگھ اور اکاسا نے اپنی آواز دی ہے۔ گانے کے بول امیتابھ بھٹاچاریہ نے لکھے ہیں۔اداکارہ کریتی سینن نے گانے کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’جب تلک‘‘ میں ایک بہت اچھا اور خوشگوار احساس ہے۔ اس کی شوٹنگ کرنا دوستوں کے ساتھ گرمیوں کی چھٹیاں گزارنے جیسا تھا۔ سسلی کے خوبصورت مناظر، ہنسی مذاق، موسیقی اور تفریح سے بھرا ماحول تھا۔ شاہد اور رشمیکا کے ساتھ کام کرنا بہت مزے دار رہا۔ انٹرنیشنل کریو اور ڈانسرز بھی گانے کی توانائی میں پوری طرح شامل تھے اور اسے گنگنا رہے تھے۔
یہ بھی پڑھئے:کمفرٹ اور شخصیت ہی میرے لئے فیشن ہے:سحر بمبا
رشمیکا مندانا نے بھی اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’میرے لیے ’’جب تلک‘‘ گانا محبت، دوستی اور ان بےفکر لمحوں کے بارے میں ہے جنہیں آپ ہمیشہ یاد رکھنا چاہتے ہیں۔ گانے میں سکون اور خوش مزاجی کا احساس بھرا ہوا ہے۔ شاہد اور کریتی کے ساتھ کام کرنا شاندار اور مزے دار رہا۔ ان کے ساتھ کام کر کے بہت لطف آیا۔‘‘
’’کاک ٹیل۲‘‘ ۲۰۱۲ء کی ہٹ فلم ’’کاک ٹیل‘‘ کا سیکوئل ہے۔ اس نئی فلم میں مکمل طور پر نئی اسٹار کاسٹ نظر آئے گی۔ فلم کی کہانی لو رنجن اور ترون جین نے لکھی ہے۔ یہ فلم پرانی فرنچائز کی کہانی کو ایک نئے انداز میں آگے بڑھائے گی۔ فلم ۱۹؍ جون کو سنیما گھروں میں ریلیز ہونے والی ہے۔