Inquilab Logo

’’انڈیا اتحاد کی سرکار میں زرعی اشیاپر جی ایس ٹی نہیں ہوگا‘‘

Updated: May 28, 2024, 11:30 PM IST | Agency | New Delhi

کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا پنجاب میں اعلان، کہا کہ کسانوں کو ہم ہر طرح سے راحت دیں گے۔

Congress president Mallikarjun Kharge during the press conference. Photo: PTI
کانگریس صدر ملکارجن کھرگے پریس کانفرنس کے دوران۔ تصویر: پی ٹی آئی

کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نےپنجاب میں وعدہ کیا کہ انڈیا اتحاد کی حکومت بنتے ہی تمام زرعی سامان کو  جی ایس ٹی  سے مستثنیٰ کردیا جائے گا۔ کھرگے کانگریس کے امرتسر لوک سبھا امیدوار گرجیت سنگھ اوجلا کے حق میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے نوجوانوں میں مایوسی ہے۔ منشیات کی لت پنجاب کے مستقبل کیلئے سب سے بڑا چیلنج  ہے۔ لوگ روزگار کے لئے پنجاب سے نقل مکانی پر مجبور ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ گاؤں خالی ہوتے جا رہے ہیں کیونکہ لوگ نہیں چاہتے کہ ان کے بچے نشے کی لت میں پڑجائیں۔انہوں نے کہا کہ نوٹ بندی اور غلط جی ایس ٹی نے پنجاب کی مائیکرو، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کو بہت نقصان پہنچایا ہے۔ اگر ہماری حکومت آئی تو ہم اس عمل کو آسان بنائیں گے اور چھوٹی صنعتوں کی مدد کریں گے۔ پنجاب کے کسانوں کو بھی زرعی سامان پر جی ایس ٹی ادا نہیں کرنا پڑے گا۔ ہم ہر طرح سے کسانوں کی مدد کریں گے۔

یہ بھی پڑھئے: مالیگائوں کے سابق میئر پر زمین کے تنازع کے سبب حملہ کیا گیا ، ۲؍ افراد گرفتار

کانگریس صدر نےکہا کہ پنجاب اور ہریانہ کے کسان کم زمین پر بھی ریکارڈ  غلہ اگاتے ہیں، جس کی وجہ سے ملک کے اناج کے ذخیرے بھرے رہتے ہیں  لیکن جب  یہاں کےکسان اپنے مطالبات کو لے کر احتجاج کرتے ہیں تو مودی سرکار انہیں پریشان کرتی ہے۔ یہاں تک کہ کسانوں کی تحریک میں ۷۰۰؍ سے زائد کسان شہید ہوجاتے ہیں لیکن وزیر اعظم مودی کوئی پروا نہیں کرتے۔ انہوں نے کہا کہ آج جس طرح تفتیشی ایجنسیوں کی جانب سے تاجروں کو ڈرایا دھمکایا جا رہا ہے، ہماری حکومت ان مسائل کو ختم کرے گی۔کھرگے نے کہا کہ اگر انڈیا اتحاد کی حکومت بنتی ہے تو چھ ضمانتیں دی جائیں گی، جس میں نوجوانوںکیلئے مستقل ملازمت اور خاتون کو ایک لاکھ روپے سالانہ کی مدد سب سے اہم ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK