• Fri, 09 January, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

فوڈ پروسیسنگ پالیسی ۲۰۲۳ء کے ۳۳؍ پروجیکٹوں کو منظوری

Updated: January 07, 2026, 9:04 PM IST | Lucknow

اترپردیش حکومت کی اہم فوڈ پروسیسنگ انڈسٹری پالیسی ۲۰۲۳ءکے تحت منعقدہ ریاستی سطح کی بااختیار کمیٹی کی میٹنگ میں ۳۳؍ پروجیکٹ تجاویز کو منظوری دے دی گئی ہے۔

Food Process.Photo:INN
فوڈ پروسیس۔ تصویر:آئی این این

 اترپردیش حکومت کی اہم فوڈ پروسیسنگ انڈسٹری پالیسی ۲۰۲۳ءکے تحت منعقدہ ریاستی سطح کی بااختیار کمیٹی کی میٹنگ میں ۳۳؍ پروجیکٹ تجاویز کو منظوری دے دی گئی ہے۔ ان پروجیکٹس کے لیے تقریباً ۵۷؍ کروڑ روپے کی گرانٹ (سبسیڈی) منظور کی گئی ہے، جس سے ریاست میں فوڈ پروسیسنگ کے شعبے میں سرمایہ کاری کو نئی رفتار ملنے کی توقع ہے۔  
 نائب وزیر اعلیٰ کیشو پرساد موریہ نے فوڈ پروسیسنگ محکمہ کے افسران کو ہدایات دیں کہ پالیسی کے تحت موصول ہونے والی تجاویزپرشفاف اورمقررہ وقت کے اندرکارروائی کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے قائم شدہ اکائیوں کو دی جانے والی سبسیڈی کے معاملات کی باقاعدہ نگرانی اور  وزیراعظم مائیکرو فوڈ انڈسٹری اپ گریڈیشن اسکیم  کے مؤثر نفاذ پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔ 

یہ بھی پڑھئے:ابھیشیک بچن مر چکے تھے تو فلم ’’دہلی ۶‘‘ کا کلائمیکس کیوں بدلا؟ ڈائریکٹر نے حقیقت بتا دی

انہوں نے کہا کہ فوڈ پروسیسنگ پر مبنی صنعتوں کے ذریعے ریاست میں زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری لانا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔  زرعی پیداوار کمشنردیپک کمار کی صدارت میں منعقدہ اس میٹنگ میں کل ۳۵؍ تجاویز پیش کی گئی تھیں، جن میں سے  ۳۳؍ کو قبول کیا گیا۔ یہ پروجیکٹس امبیڈکر نگر، علی گڑھ، آگرہ، کانپور، غازی آباد، لکھنؤ، پیلی بھیت اور بریلی سمیت ریاست کے ۲۱؍ اضلاع میں فوڈ پروسیسنگ یونٹس کے قیام اور توسیع میں مددگار ثابت ہوں گے۔ 

یہ بھی پڑھئے:فیفا اور لینووو نے فٹ بال اے آئی متعارف کروا دی

 کمیٹی نے بتایا کہ اس شعبے میں سرمایہ کاری سے نہ صرف کسانوں کی آمدنی میں اضافہ ہوگا بلکہ یہ ریاست کی ایک ٹریلین ڈالر معیشت  کے ہدف کو حاصل کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔ ایڈیشنل چیف سکریٹری (باغبانی وفوڈ پروسیسنگ) بی ایل مینا نے بتایا کہ پالیسی کے تحت بریلی ۲۹؍ پروجیکٹس کے ساتھ ریاست میں پہلے نمبر پر ہے، جبکہ رام پور ( ۲۲؍پروجیکٹس) دوسرے اور کانپورنگر (۲۱؍ پروجیکٹس) تیسرے نمبر پر ہے۔  زرعی پیداوار کمشنر نے کامیاب پروجیکٹس کی سکسیس اسٹوریز کو بڑے پیمانے پر مشتہر کرنے کی ہدایت دی تاکہ نوجوانوں، خواتین اور اسٹارٹ اپس کو ترغیب مل سکے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK