ریاستی حکومت نے جمعرات کو سرکیولرمیں کہا کہ اس اسکیم کیلئے خواتین کو ۲؍ ماہ کے اندر ’کے وائی سی ‘ کروانا ہوگا۔
EPAPER
Updated: September 23, 2025, 3:37 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai
ریاستی حکومت نے جمعرات کو سرکیولرمیں کہا کہ اس اسکیم کیلئے خواتین کو ۲؍ ماہ کے اندر ’کے وائی سی ‘ کروانا ہوگا۔
ریاستی بہبود خواتین و اطفال محکمہ کی طرف سے ’’وزیراعلیٰ ماجھی لاڈکی بہن یوجنا‘‘ چلائی جا رہی ہے۔ اس محکمے کی وزیر ادیتی تٹکرے نے اس اسکیم سے استفادہ کرنے والی خواتین سے اپیل کی ہے کہ وہ جلد از جلد ’ای کے وائی سی ‘کا عمل مکمل کریں۔ انہوں نے کہا کہ یہ عمل بہنوں کے مفاد میں ہے اور اس سے عمل میں آسانی اور شفافیت آئے گی۔ ادیتی تٹکرے نے ’ایکس ‘ پر جاری کردہ پوسٹ میںاس کا مکمل طریقہ کار بتایا ہے۔
(۱) ✅ ای کے وائی سی کیلئے سب سے پہلے عرضی گزار کو اس ویب سائٹ پر جانا ہوگا: https://ladakibahin.maharashtra.gov.in
(۲) اسکے بعد ’ہوم پیج‘ پر موجود ’ای کے وائی سی بینر ‘پر کلک کرنے پر فارم کھلے گا۔ اس ✅ فارم میں مستفید کو اپنا آدھار نمبر اور’کیپچا کوڈ‘ درج کرکے، آدھار ’آتھینٹی کیشن‘ کیلئے ’اپروول‘ دے کر’Send OTP‘پر کلک کرنا ہوگا۔
(۳) اسکے بعد آدھار سے لنک موبائل نمبر پر OTP موصول ہوگا۔ اسے درج کرکے ’Submit‘ پر کلک کرنا ہوگا۔ جس کے بعد سسٹم چیک کرے گا کہ’کے وائی سی‘پہلے سے مکمل ہے یا نہیں۔
(۴) اگر کے وائی سی پہلے ہی مکمل ہے، تو میسیج ملے گا:’’ای کے وائی سی پہلے ہی مکمل ہوچکی ہے‘‘
(۵) اگر مکمل نہیں ہے، تو یہ چیک کیا جائے گا کہ آدھار نمبر اسکیم کی اہل فہرست میں ہے یا نہیں۔ (۶) ✅ اگر آدھار نمبر اہل فہرست میں ہے، تو اگلے مرحلے پر جایا جا سکتا ہے۔ ✅ اس کے بعد مستفید خاتون کو اپنے شوہر یا والد کا آدھار نمبر اور کیپچا درج کرنا ہوگا۔ اَپروول دے کر’سینڈ او ٹی پی ‘ پر کلک کریں۔ او ٹی پی موصول ہونے پر اسے درج کرکے’سبمٹ‘ پر کلک کریں۔
(۷) ✅ اس کے بعد مستفید خاتون کی اپنی ’کاسٹ کٹیگری‘ منتخب کرنی ہوگی اور ذیل کے اعلانات(ڈکلیئریشن) کو تسلیم کرنا ہوگا:
۱۔ میرے خاندان کا کوئی بھی فرد مستقل/ریگولر ملازم کی حیثیت سے کسی سرکاری محکمہ/ ادارے/ بورڈ/ حکومت ہند یا ریاستی حکومت کی مقامی تنظیم میں کام نہیں کرتا اور نہ ہی ریٹائرمنٹ کے بعد پنشن لیتا ہے۔
۲۔ میرے خاندان میں صرف ایک شادی شدہ اور ایک غیر شادی شدہ خاتون ہی اس اسکیم کا فائدہ لے رہی ہیں۔
(۸) ان نکات کی تصدیق کے بعد چیک باکس پر کلک کریں اور’Submit‘دبائیں۔ ✅ آخر میں پیغام ظاہر ہوگا:’’Success – آپ کی e-KYC تصدیق کامیابی کے ساتھ مکمل ہو گئی ہے۔‘‘