Inquilab Logo Happiest Places to Work

کانوڑ یاترا میں تشدد کرنے والوں کے پوسٹر لگانے کی دھمکی

Updated: July 21, 2025, 12:42 PM IST | Hamidullah Siddiqui | Lucknow

میرٹھ میں کانوڑ یاتریوں پر وزیر اعلیٰ یوگی نے پھول برسائے، کہا: سو شل میڈیا کے ذریعے کانوڑ یاترا کو بدنام کیا جا رہا ہے۔

UP Chief Minister Yogi Adityanath. Photo: INN
یوپی کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ۔ تصویر: آئی این این

اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے اتوار کو مغربی یوپی کے مختلف اضلاع میں کانوڑ یاترا کے دوران شیو بھکتوں کا استقبال کیا۔ میرٹھ میں ایک پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کانوڑ یاترا کے دوران بدامنی پھیلانے والوں کو سخت وارننگ دیتے ہوئے کہاکہ کانوڑ یاترا کی آڑ میں اگر کوئی بھی بد امنی پیدا کرنے کی کوشش کرے گا یا اس مقدس یاترا کو بدنام کرے گا تو اسے کسی بھی قیمت  بخشا  نہیںجائے گا۔ 
 میرٹھ میں  یوگی آدتیہ ناتھ نے خود سڑک پر آ کر کانوڑیوں پر پھولوں کی بارش کی جبکہ کچھ اضلاع میں ہیلی کاپٹر سے بھی پھول برسائے تاکہ اس مقدس یاترا میں نکلے  کانوڑیوں کا خیرمقدم کیا جا سکے۔یوگی نے کہا کہ اس یاترا کے دوران سی سی ٹی وی کیمروں سے نگرانی کی جا رہی ہے اور یاترا کے بعد بد امنی پیدا کرنے والے عناصر کی شناخت کی جائے گی۔ ان کی تصاویر عوامی مقامات پر لگائی جائیں گی تاکہ ان کی شناخت میں مدد مل سکے۔یوگی آدتیہ ناتھ نے سوشل میڈیا کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ کچھ لوگ اس پُر امن اور مذہبی سفر کو بدنام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ایسے عناصر کو بے نقاب کرنے اور ان کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا اعلان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا اور دیگر پلیٹ فارمز پر کانوڑ یاترا کو بدنام کرنے والوں کے خلاف بھی سخت قدم اٹھایا جائے گا۔واضح رہے کہ یوگی آدتیاناتھ نےتشدد کے پیچھے کسی سازش کی طرف اشارہ کیا  اوران کے بیان کوکچھ لوگ مختلف انداز میں بھی دیکھ سکتے ہیں۔ لیکن ان کے اس بیان کا اصل مقصد ان عناصر کے خلاف سخت کارروائی کرنا ہے جو کسی بھی شکل میں کانوڑ یاترا میں بد امنی پیدا کر رہے ہیں۔وزیر اعلیٰ نے کانوڑ یاترا کے دوران حکومت کی جانب سے کئے گئے حفاظتی انتظامات کا بھی ذکر کیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK