Inquilab Logo Happiest Places to Work

گھن گرج کے ساتھ بارش، ملک بھر میں گرمی سے راحت

Updated: June 01, 2026, 10:24 AM IST | Mumbai

محکمہ موسمیات نے کچھ علاقوں  میں  آندھی کی پیش گوئی کی، اتراکھنڈ میں  بارش کی بنا پر کیدار ناتھ یاترا متاثر

The rain has made the weather pleasant and brought relief from the heat. Photo: INN
بارش نے موسم کو خوشگوار بنادیا اور گرمی سے راحت ملی ہے۔ تصویر: آئی این این

اتوار کو ممبئی سمیت ملک کے کئی حصوں میں ابر آلود موسم اور وقفے وقفے سے ہونے والی بارش نے گرمی سے راحت پہنچائی۔ محکمہ موسمیات نے کہا ہےکہ ملک بھر میں گرم لہر بڑی حد تک ختم ہو گئی ہے۔ دہلی میں اتوار کو درجہ حرارت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی، جس کی وجہ ماہرین موسمیات نے راجستھان اور وسطی پاکستان پر فعال مغربی ہواؤں کے نظام (ویسٹرن ڈسٹربنس) کے باعث ہونے والی بارش اور گرج چمک کی سرگرمی کو قرار دیا۔ 

یہ بھی پڑھئے: شدید گرمی سے آوارہ جانوروں اور پرندوں کے بیمار ہونے کی شرح میں ۲۰؍ فیصد اضافہ

دہلی میں زیادہ سے زیادہ درجہ ٔ حرارت۳۵ء۸؍ ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیاجو معمول سے۴ء۲؍ ڈگری کم تھا جبکہ شہر کے بیشتر موسمیاتی مراکز نے بھی موسم کے اوسط درجہ ٔ حرارت سے کم ریڈنگ درج کی۔ آئی ایم ڈی نے پیش گوئی کی ہے کہ شمال مغربی، وسطی اور اس سے ملحق مشرقی ہندوستان میں گھن گرج کے ساتھ درمیانے سے شدید درجے کی آندھی چلنے کا امکان ہے، جس کی رفتار ۹۰؍ کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ سکتی ہے۔ محکمہ موسمیات نے یہ بھی کہا کہ جنوب مغربی مانسون آئندہ ۳؍ سے ۴؍دنوں کے دوران کیرالااور تمل ناڈو کے بعض حصوں میں مزید پیش قدمی کر سکتا ہے۔ اُدھر اتراکھنڈ میں بارش کی بنا پر معمولاتِ زندگی متاثر ہوئے اور کیدارناتھ یاترا عارضی طور پر روک دی گئی، جس سے سیکڑوں یاتری پھنس گئے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK