• Thu, 10 September, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ٹٹوالا: ۱۵؍ ڈبوں کی ٹرینوں کیلئے پلیٹ فارم میں توسیع کا کام جاری

Updated: September 10, 2026, 2:35 PM IST | Ejaz Abdul Ghani | Titvala

اس تکنیکی و توسیعی عمل کو مکمل کرنے کی غرض سے بدھ کی رات ۲۳ ؍لوکل ٹرینیں منسوخ۔ کسارا تا ٹٹوالا سروس بند۔

Picture: INN
تصویر: آئی این این

سینٹرل ریلوے کے ٹٹوالا ریلوے اسٹیشن پر ۱۵ ؍ڈبوں پر مشتمل لوکل ٹرینوں کی آمد و رفت کو ممکن بنانے کے لئے پلیٹ فارم کی توسیع کا بنیادی کام زور و شور سے جاری ہے۔ اس تکنیکی و توسیعی عمل کو مکمل کرنے کی غرض سے ریلوے انتظامیہ نے ۹ ؍ستمبر کو نصف شب کے دوران ایک خصوصی ٹریفک اور پاور بلاک کا اعلان کیا ہے۔ریلوے انتظامیہ کے مطابق ۱۵ ؍روزہ خصوصی توسیعی مہم کا یہ ۱۳ ؍واں دن ہے جس کے دوران لوکل سروس بری طرح متاثر رہیں گی اور ٹٹوالا تا کسارا سیکشن پر ٹرینوں کی آمد و رفت مکمل طور پر معطل رہے گی۔

ریلوے ذرائع کے مطابق  خصوصی میگا بلاک ۲۸؍ اگست سے ۱۱ ؍ستمبر تک روزانہ رات ساڑھے ۱۱؍ بجے سے صبح ۱۰:۵؍بجے تک نافذ کیا جا رہا ہے۔ ۹؍ستمبر کی شب لئے جانے والے بلاک کے دوران بلاک ایریا سے گزرنے والی ڈاؤن اور اپ روٹ کی مجموعی طور پر ۲۳ ؍لوکل ٹرینیں منسوخ کر دی گئی ہیں جبکہ درجنوں ٹرینوں کو جزوی طور پر شارٹ ٹرمینیٹ کیا جائے گا۔اس کا براہِ راست اثر روزانہ سفر کرنے والے ہزاروں مسافروں پر پڑے گا۔بلاک کے باعث معمول کے روٹ میں درج ذیل تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ 

یہ بھی پڑھئے:بھیونڈی کے۳؍ اسمبلی حلقوں میں ۴؍لاکھ ۷؍ ہزار نام خارج

ٹٹوالا پر اختتام پذیر ہونے والی لوکل ٹرینوں کو بلاک کے دوران آسن گاؤں تک چلایا جائے گا جبکہ ٹٹوالا سے چلنے والی لوکل ٹرینیں بھی اب آسن گاؤں سے روانہ کی جائیں گی۔ متعدد لوکل سروس کو راستے ہی میں روک کر تھانے یا کلیان تک محدود رکھا جائے گا۔ ایئر کنڈیشنڈ ٹٹوالا لوکل کا سفر بھی تھانے تک ہی رہے گا۔

​ ٹرین نمبر ۱۱۰۴۸ ؍گورکھپور۔دادر ایکسپریس کو واسند میں اور ٹرین نمبر ۲۲۱۰۴ ؍ایودھیا کینٹ ۔ایل ٹی ٹی ایکسپریس کو آٹ گاؤں اسٹیشن پر ریگولیٹ (عارضی طور پر روک) کیا جائے گا۔ علاوہ ازیں شالیمار۔ایل ٹی ٹی، ہاوڑہ۔سی ایس ایم ٹی اور ناگپور۔مڈگاؤں ایکسپریس ٹرینیں اپنی منزلوں پر تقریباً ۱۰ ؍سے ۱۵ ؍منٹ کی تاخیر سے پہنچیں گی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK