مغربی بنگال کے کرشن نگر سے ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کی رکن پارلیمنٹ مہوا موئترا نے انڈے پھینکے جانے کے معاملے میں کلکتہ ہائی کورٹ میں ایک عرضی دائر کی ہے۔
EPAPER
Updated: September 22, 2026, 11:37 AM IST | Agency | Kolkata
مغربی بنگال کے کرشن نگر سے ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کی رکن پارلیمنٹ مہوا موئترا نے انڈے پھینکے جانے کے معاملے میں کلکتہ ہائی کورٹ میں ایک عرضی دائر کی ہے۔
مغربی بنگال کے کرشن نگر سے ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کی رکن پارلیمنٹ مہوا موئترا نے انڈے پھینکے جانے کے معاملے میں کلکتہ ہائی کورٹ میں ایک عرضی دائر کی ہے۔ انہوں نے عرضی میں الزام عائد کیا ہے کہ گزشتہ ہفتے اپنے پارلیمانی حلقے کے دورے کے دوران ان پر انڈے پھینکے گئے، لیکن پولیس نے اس معاملے میں کوئی کارروائی نہیں کی۔ مہوا موئترا کے وکیل نے پیر کو جسٹس سوگت بھٹاچاریہ کے سامنے یہ معاملہ پیش کرتے ہوئے جلد سماعت کی درخواست کی۔ عدالت نے عرضی دائر کرنے کی اجازت دے دی، تاہم جلد سماعت کی درخواست مسترد کردی۔ عدالت نے کہا کہ معاملے کی سماعت معمول کی فہرست کے مطابق ہوگی۔
یہ بھی پڑھئے: یوپی میں ’پوسٹر وار‘، فرقہ پرستوں کی اوچھی حرکت، سماجوادی کو نشانہ بنایا
الزام ہے کہ گزشتہ بدھ کو جب مہوا موئترا ندیا ضلع کے تیھٹا میں ہولیا پارک موڑ علاقے میں واقع ترنمول کانگریس کے دفتر میں پارٹی لیڈروں اور کارکنوں کے ساتھ میٹنگ کے لیے گئی تھیں تو ان پر انڈے پھینکے گئے۔رکن پارلیمان کے الزام کے مطابق، ان کے دورے کی اطلاع ملنے کے بعد بی جے پی کے کئی کارکن اور حامی وہاں جمع ہوگئے تھے۔ میٹنگ کے بعد جب موئترا پارٹی دفتر سے باہر نکلیں تو مظاہرین نے سیاہ پرچم لہرائے، ’واپس جاؤ‘ کے نعرے لگائے اور ان پر کچے انڈے پھینکے۔
یہ بھی پڑھئے: ایس آئی آر کے عمل پر کانگریس نے مرکزی حکومت کو نشانہ بنایا
مہوا موئترا نے اس کے بعد سوشل میڈیا پر الزام عائد کیا کہ مظاہرین کو قابو کرنے کے بجائے پولیس نے انہیں زبردستی ان کی گاڑی میں بٹھا دیا۔ بعد میں انہوں نے تیھٹا پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی۔ حالان کہ بی جے پی نے اس بات سے انکار کیا ہے کہ احتجاج میں شامل افراد پارٹی کے رکن تھے۔ رکن پارلیمان نے اپنی نئی عرضی میں الزام عائد کیا ہے کہ عدالت کی جانب سے حفاظتی انتظامات سے متعلق حکم کے باوجود پولیس نے ضروری کارروائی نہیں کی۔ واقعے کے دن موئترا نے اپنی گاڑی کے اندر سے ایک ویڈیو پیغام بھی سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا تھا۔