۲۰۲۵ء کی پہلی سہ ماہی میں ریاست میں ساڑھے ۵؍ کروڑ سے زائد سیاح نے تاریخی اور مذہبی مقامات کی سیر کی۔
EPAPER
Updated: May 29, 2025, 11:29 AM IST | Agency
۲۰۲۵ء کی پہلی سہ ماہی میں ریاست میں ساڑھے ۵؍ کروڑ سے زائد سیاح نے تاریخی اور مذہبی مقامات کی سیر کی۔
راجستھان میں تاریخی قلعے، سیاحوں کیلئے آج بھی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں اور اب مذہبی مقامات کی طرف بھی سیاحوں کا رجحان بڑھ گیا ہے جس کی وجہ سے ریاست دیسی اور غیر ملکی سیاحوں کا پسندیدہ مقام بن گیا ہے اور یہاں سال بھر کا سیاحوں کی آمدورفت ہونے لگی ہے۔ اس بار پہلی سہ ماہی میں تقریباً ساڑھے ۵؍ کروڑ دیسی اور غیر ملکی سیاح یہاں آ چکے ہیں۔
محکمۂ سیاحت کے جوائنٹ ڈائریکٹر دلیپ سنگھ راٹھوڑ کے مطابق ۲۰۲۵ء کی پہلی سہ ماہی جنوری، فروری اور مارچ میں ریاست میں اب تک ۵؍ کروڑ ۲۳؍ لاکھ ۵۳؍ ہزار ۱۰؍ دیسی اور غیر ملکی سیاحوں نے راجستھان کا دورہ کیا۔ ان میں ۵؍ کروڑ ۱۵؍ لاکھ ۶۴؍ ہزار ۲۷۵؍ دیسی اور ۷؍ لاکھ ۸۸؍ ہزار ۷۳۵؍ غیر ملکی سیاح شامل ہیں۔
راٹھور نے بتایا کہ ریاست میں دیسی سیاحوں کا خاص رجحان مذہبی سیاحت کی طرف ہے۔ ریاست کے مذہبی عقیدے کے مراکز پر ۳؍ کروڑ ۴۸؍ لاکھ ۸۹؍ ہزار ۷۲؍ دیسی سیاحوں کی یاترائیں ریکارڈ کی گئیں، جبکہ غیر ملکی سیاحوں نے بھی مذہبی مقامات پر اپنی موجودگی درج کروا ئی ہے۔ اس بار ۸۶؍ ہزار ۴۸۷؍ غیر ملکی سیاحوں نے مذہبی مقامات کا دورہ کیا۔ اس سال کے پہلے تین مہینوں میں ریاست کے گڑھ اور قلعوں کو دیکھنے کیلئے ۳۵؍ لاکھ ؍ ۸۷؍ ہزار ۸۷۵؍ دیسی سیاح اور ۲؍ لاکھ ۳۳؍ ہزار ۶۶؍ غیر ملکی سیاح آئے۔