Inquilab Logo

تاجروں نے ہزاروں ٹن پھول سڑ کوں پر پھینک دیا

Updated: October 20, 2020, 9:32 AM IST | Ejaz Abdul Ghani | Kalyan

گزشتہ کئی دنوں سے رک رک کر ہو نے والی بارش کے سبب کلیان کر شی اُتپن بازار سمیتی (اے پی ایم سی) میں واقع پھول منڈی میں رکھے ہوئے انواع واقسام کے پھول خراب ہورہے ہیں۔ دوسری جانب گاہک نہ ہو نے سے ذخیرہ کئے گئےپھول سڑ رہے ہیں۔

 flowers on street
تاجروں نے ہزاروں ٹن پھول سڑ کوں پر پھینک دیا

گزشتہ کئی دنوں سے رک رک کر ہو نے والی بارش کے سبب کلیان کر شی اُتپن بازار سمیتی (اے پی ایم سی) میں واقع پھول منڈی میں رکھے ہوئے انواع واقسام کے پھول خراب ہورہے ہیں۔ دوسری جانب گاہک نہ  ہو نے سے ذخیرہ  کئے گئےپھول سڑ رہے ہیں۔ بے موسم بر سات اور کورونا کی دوہری مار جھیل رہے پھول فروش ہزاروں ٹن پھول راستوں پر پھینکنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ 
  نوراتری اور دسہرہ میں نہ صرف پھولوں کی مانگ بڑ ھ جاتی ہے بلکہ کاروبار میں بھی کافی تیزی آ تی ہیں مگرامسال بے موسم کی بارش کے سبب پھولوں کی کھیتی بر باد ہو گئی۔ جو کچھ اچھا مال بچا تھا وہ پھول منڈی میں فروخت ہو نے آیا مگر اکتوبر کے در میان میں ہو نے والی بارش سے ایک بار پھر ذخیرہ  کئے گئے ہزاروں ٹن پھول خراب ہو گئے جنہیں تاجروں نے سڑ کوں پر پھینک دیا۔ ۱۹؍ اکتوبر کو اے پی ایم سی مار کیٹ میں  ۲۵؍ پھولوں کی گاڑیاں آئیں مگر کسی بھی بڑے تاجر نے مال نہیں خریدا وہیں بیشتر تاجروں نے بھیگے ہوئے پھولوں کو راستے پر پھینک دیا۔ اس ضمن میں خالد احمد اورلکشمن سوناؤنے  نامی تاجر نے انقلاب کو بتایا کہ ہر سال اکتوبر میں روزانہ ۳۰؍ سے ۳۵؍ پھولوں کے ٹرک خالی ہو تے تھے مگر امسال کورونا اور بے موسم بارش کے سبب پھولوں کی کوئی ڈیماند نہیں ہے لہٰذا بڑے تاجر پھولوں کو اونے پونے داموں میں فرو خت کررہے ہیں۔ اس کے باوجود کوئی خر یدار نہیں مل رہے ہیں ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK