• Wed, 09 September, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

فلم ’’دِرِیشیم: دی کنکلوژن‘‘ کا ٹریلر جاری،آخری مقابلے میں راز کھلنے کا خطرہ

Updated: September 09, 2026, 6:02 PM IST | Mumbai

بالی ووڈ کی مقبول کرائم تھرلر فرنچائز ’’دِرِیشیم‘‘ کی تیسری اور آخری فلم ’’دِرِیشیم: دی کنکلوژن‘‘ کا انتہائی منتظر ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ اجے دیوگن ایک بار پھر وجے سالگاؤنکر کے کردار میں واپس آئے ہیں، لیکن اس مرتبہ ان کے سامنے ایسا حریف ہے جو ان کے برسوں سے چھپائے گئے رازوں کو بے نقاب کرنے کے لیے پرعزم دکھائی دے رہا ہے۔

Ajay Devgn And Jaideep Ahlawat.Photo:INN
اجے دیوگن اور جے دیپ اہلاوت۔ تصویر:آئی این این

بالی ووڈ کی مقبول کرائم تھرلر فرنچائز ’’دِرِیشیم‘‘ کی تیسری اور آخری فلم فلم ’’دِرِیشیم: دی کنکلوژن‘‘ کا انتہائی منتظر ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ اجے دیوگن ایک بار پھر  وجے سالگاؤنکر کے کردار میں واپس آئے ہیں، لیکن اس مرتبہ ان کے سامنے ایسا حریف ہے جو ان کے برسوں سے چھپائے گئے رازوں کو بے نقاب کرنے کے لیے پرعزم دکھائی دے رہا ہے۔ فلم کا ٹریلر سسپنس، سنسنی اور ذہنی کشمکش سے بھرپور ہے اور اشارہ دیتا ہے کہ وجے کے لیے اس بار اپنے خاندان کو بچانا پہلے سے کہیں زیادہ مشکل ہوگا۔  

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Star Studio18 (@starstudio18)

’’دِرِیشیم ۲‘‘ کے واقعات کے بعد کہانی ایک نئے مرحلے میں داخل ہوتی ہے۔ وجے نے جس منصوبہ بندی اور حاضر جوابی کے ذریعے اپنے خاندان کو قانون کی گرفت سے بچایا تھا، اب اسی منصوبے پر نئے سرے سے سوال اٹھنے لگے ہیں۔ ٹریلر میں جے دیپ اہلاوت کی فرنچائز میں انٹری سب سے بڑی خاص باتوں میں سے ایک ہے۔ وہ  ایس پی کرائم برانچ راج ویر سنگھ تومر  کا کردار ادا کر رہے ہیں، جو ایک ذہین اور انتہائی محتاط پولیس افسر ہے۔ راج ویر وجے کی کہانی کو صرف قبول کرنے کے بجائے اس کی ہر کڑی کو جوڑنے کی کوشش کرتا دکھائی دیتا ہے۔ یوں وجے اور راج ویر کے درمیان ایک زبردست ذہنی جنگ شروع ہو جاتی ہے۔ 
فلم میں  تبو  ایک بار پھر  میرا دیشمکھ  کے کردار میں نظر آئیں گی۔ پچھلی فلموں میں وجے اور میرا کے درمیان جاری کشمکش کہانی کا اہم حصہ رہی ہے، اور نئی فلم میں بھی یہ تنازع مزید شدت اختیار کرتا دکھائی دیتا ہے۔ٹریلر کے مطابق میرا اور اس کے شوہر  مہیش دیشمکھ  اب صرف انصاف کے حصول تک محدود نہیں رہنا چاہتے بلکہ اپنے بیٹے کی موت کا بدلہ لینے کے لیے بھی پرعزم دکھائی دیتے ہیں۔ اس صورتحال سے وجے اور اس کے خاندان پر دباؤ مزید بڑھ جاتا ہے۔  رجت کپور  ایک بار پھر مہیش دیشمکھ کے کردار میں واپس آئے ہیں۔ 
 پرکاش راج  بھی ’’دِرِیشیم‘‘ کی اس آخری کڑی کا حصہ ہیں اور ٹریلر میں ان کی موجودگی کہانی میں ایک نئی پرت شامل کرتی دکھائی دیتی ہے۔ اطلاعات کے مطابق وہ ایک وکیل کا کردار ادا کر رہے ہیں، جو وجے کے لیے حالات کو مزید پیچیدہ بنا سکتا ہے۔  فلم میں  شریا سرن، ایشیتا دتا، مرنال جادھو  اور کملیش ساونت بھی اپنے کرداروں میں نظر آئیں گے۔ شریا سرن ایک بار پھر  نندنی سلگاؤنکر کے کردار میں دکھائی دیں گی۔

یہ بھی پڑھئے:مراٹھی بولنے کی درخواست سنجے دت کے ذریعہ مسترد کرنے کے بعد نئی بحث چھڑ گئی

’’دِرِیشیم‘‘ فرنچائز کی سب سے بڑی خصوصیت وجے سلگاؤنکر کی غیر معمولی منصوبہ بندی رہی ہے۔ وہ ہر صورتحال سے پہلے ہی نمٹنے کے لیے ایسی کہانی تیار کرتا ہے جس میں بظاہر کوئی خلا باقی نہیں رہتا۔ تاہم  ’’دِرِیشیم: دی کنکلوژن‘‘ کا ٹریلر اشارہ دیتا ہے کہ اس بار ماضی کے وہ راز، جنہیں وجے نے بڑی محنت سے دفن کر دیا تھا، دوبارہ اس کے سامنے آ رہے ہیں۔ ٹریلر میں وجے اور نئے پولیس افسر راج ویر کے درمیان  بلی اور چوہے کے کھیل  جیسی کشمکش دکھائی گئی ہے۔ سوال یہ ہے کہ کیا وجے ایک بار پھر پولیس سے ایک قدم آگے رہ پائے گا یا راج ویر اس کے بنائے ہوئے پورے منصوبے کو توڑنے میں کامیاب ہو جائے گا؟ 

یہ بھی پڑھئے:فرانسس ٹیافو نے ایلکس مائیکلسن کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی

’’دِرِیشیم: دی کنکلوژن‘‘ کی ہدایتکاری ابھیشیک پاٹھک نے کی ہے۔ فلم کی کہانی اور اسکرین پلے پر ابھیشیک پاٹھک، آمل کیان خان اور پرویز شیخ نے کام کیا ہے۔ فلم کو اسٹار اسٹیوڈیو۱۸؍ پیش کر رہا ہے جبکہ اسے پنورمااسٹیوڈیوز نے پروڈیوس کیا ہے۔ فلم ۲؍اکتوبر ۲۰۲۶ء کو دنیا بھر کے سنیما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔ فلم سازوں نے ٹریلر لانچ کے لیے گوا کا انتخاب بھی کیا، کیونکہ گوا وجے سالگاؤںکر کی پوری کہانی اور ’دریشیم‘ فرنچائز کے ساتھ خاص طور پر جڑا ہوا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK